سلطان العاشقین سلطان محمد نجیب الرحمن | Sultan ul Ashiqeen Sultan Mohammad Najib ur Rehman  

سلطان العاشقین سلطان محمد نجیب الرحمن

Sultan ul Ashiqeen Sultan Mohammad Najib ur Rehman

ہم آپ کو سلطان العاشقین ( Sultan ul Ashiqeen ) ویب سائٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ ویب سائٹ سلسلہ سروری قادری کے موجودہ شیخِ کامل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی مختصر سوانحِ حیات اور سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیماتِ فقر کے فروغ کیلئے کی گئی ان کی کاوشوں اور جد و جہد پر مشتمل ہے۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس سلسلہ سروری قادری کے اکتیسو یں (31) شیخِ کامل ہیں۔ سلسلہ سروری قادری حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے شروع ہو کر حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے ذریعہ امتِ محمدیہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو منتقل ہوتا ہے اور اُن سے خواجہ حسن بصری رضی اللہ عنہٗ کے ذریعہ سلسلہ در سلسلہ سیدنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ اور پھر سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ تک پہنچتا ہے۔ سلسلہ سروری قادری سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ سے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس تک اس طرح پہنچتا ہے: 

1۔  سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ 

2۔  سلطان التارکین حضرت سخی سلطان سیّد محمد عبد اللہ شاہ مدنی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ 

3۔  سلطان الصابرین حضرت سخی سلطان پیر محمد عبد الغفورشاہ ہاشمی قریشی رحمتہ اللہ علیہ

4۔  شہبازِ عارفاں حضرت سخی سلطان پیر سید محمد بہادر علی شاہ کاظمی المشہدی رحمتہ اللہ علیہ

5۔  سلطان الاولیا حضرت سخی سلطان محمد عبد العزیز رحمتہ اللہ علیہ

6۔  سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ

7۔  سلطان العاشقین (Sultan ul Ashiqeen) حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مد ظلہ الاقدس  نے بھی مسندِ تلقین و ارشاد اپنے مرشد سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ کے 26 دسمبر 2003ء کو وصال کے بعد سنبھالی۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے اِس 

دِن سے آج تک خزانۂ فقر کے فیض کو عوام الناس تک پہنچانے کے لیے شدید جد وجہد کی ہے۔ یہ ویب سائٹ آپ مدظلہ الاقدس کی دعوتِ فقر اور اسمِ اللہ ذات کے فیض کو عام کرنے کی جد وجہد اور کاوشوں کو عوام الناس تک پہنچانے کے لیے شروع کی گئی ہے۔

 1۔ سلسلہ سروری قادری میں بیعت کے لیے رابطہ کریں: 

 

روحانی مرکز

 مسجد ِ زہرا اور خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور

 فون نمبر :  35436600 – 42-92+
موبائل: 4507000 – 321-92+

 سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سے خانقاہ سلطان العاشقین میں ملاقات کا وقت:

اتوار کی محفل 

12 تا نمازِ ظہر تک
منگل اور بدھ کو بھی
12تا نمازِ عصر تک

صاحبزادہ سلطان محمد مرتضی نجیب صاحب بھی روزانہ 12تا نمازِ عصر تک خانقاہ سلطان العاشقین میں موجود ہوتے ہیں

 

انتظامی دفاتر تحریک دعوتِ فقر (رجسٹرڈ) اور خانقاہ سلسلہ سروری قادری

 خانقاہ سلسلہ سروری قادری 4/5A  ایکسٹینشن  ایجوکیشن  ٹاؤن وحدت روڈ لاہور پوسٹل کوڈ 54790 

 فون نمبر :  35436600 – 42-92+
موبائل: 4507000 – 321-92+

 
 
 

2.بیرونِ ممالک سے آن لائن بیعت ہونے کے لیے دئیے گئے لنک پر کلک کریں یا ای میل سے رابطہ کریں۔

www.tehreekdawatefaqr.org/contact-us

Email: sultanulfaqr@tehreekdawatefaqr.com

بیعت کی اہمیت کے متعلق جاننے کے لیے دئیے گئے لنک پر کلک کریں۔

www.tehreekdawatefaqr.org/bayat

www.mahnama-sultan-ul-faqr-lahore.com/important-topics-bayat