ہم آپ کو سلطان العاشقین ویب سائٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ ویب سائٹ سلسلہ سروری قادری کے موجودہ شیخِ کامل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی مختصر سوانحِ حیات اور سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیماتِ فقر کے فروغ کیلئے کی گئی ان کی کاوشوں اور جد و جہد پر مشتمل ہے۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس سلسلہ سروری قادری کے اکتیسو یں (31) شیخِ کامل ہیں۔ سلسلہ سروری قادری حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے شروع ہو کر حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے ذریعہ امتِ محمدیہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو منتقل ہوتا ہے اور اُن سے خواجہ حسن بصری رضی اللہ عنہٗ کے ذریعہ سلسلہ در سلسلہ سیدنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ اور پھر سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ تک پہنچتا ہے۔ سلسلہ سروری قادری سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ سے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس تک اس طرح پہنچتا ہے:
1۔ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ
2۔ سلطان التارکین حضرت سخی سلطان سیّد محمد عبد اللہ شاہ مدنی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ
3۔ سلطان الصابرین حضرت سخی سلطان پیر محمد عبد الغفورشاہ ہاشمی قریشی رحمتہ اللہ علیہ
4۔ شہبازِ عارفاں حضرت سخی سلطان پیر سید محمد بہادر علی شاہ کاظمی المشہدی رحمتہ اللہ علیہ
5۔ سلطان الاولیا حضرت سخی سلطان محمد عبد العزیز رحمتہ اللہ علیہ
6۔ سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ
7۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مد ظلہ الاقدس نے بھی مسندِ تلقین و ارشاد اپنے مرشد سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ کے 26 دسمبر 2003ء کو وصال کے بعد سنبھالی۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے اِس دِن سے آج تک خزانۂ فقر کے فیض کو عوام الناس تک پہنچانے کے لیے شدید جد وجہد کی ہے۔ یہ ویب سائٹ آپ مدظلہ الاقدس کی دعوتِ فقر اور اسمِ اللہ ذات کے فیض کو عام کرنے کی جد وجہد اور کوششوں کو عوام الناس تک پہنچانے کے لیے شروع کی گئی ہے۔
تصانیف
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے تصوف اور فقر کے موضوعات پر24 کتب تصنیف فرمائی ہیں ۔