Rate this post
پ-
پڑھ پڑھ عِلم ہزار کتاباں، عالم ہوئے بھارے ھُو
Parh parh ilm hazaar kitaabaan, alim hoe bhaare Hoo
پڑھ پڑھ عِلم ہزار کتاباں، عالم ہوئے بھارے ھُو
اِک حرف عشق دا پڑھن نہ جانن، بھلے پھرن بچارے ھُو
لکھ نگاہ جے عالم ویکھے، کِسے نہ کدھی چاہڑے ھُو
اِک نگاہ جے عاشق ویکھے، لَکھاں کروڑاں تارے ھُو
عشق عقل وِچ منزل بھاری، سَے کوہاں دے پاڑے ھُو
جنہاں عشق خرید نہ کیتا باھوؒ، اوہ دوہیں جہانیں مارے ھُو
مفہوم۔
بہت سے لوگ ہزاروں کتب کے مطالعہ سے جید عالم تو بن گئے ہیں لیکن راہِ عشق کا ایک حرف تک انہیں معلوم نہیں ہے اس لئے حقیقت سے دور ظاہری تاویلات میں الجھے ہوئے ایک دوسرے سے جھگڑ رہے ہیں اور صراطِ مستقیم سے بھٹکے ہوئے ہیں۔ اگر عالم کسی ایک طالب کی طرف لاکھ بار بھی نگاہ کرے تو اس کو معرفت ِحق تعالیٰ نہیں عطا کر سکتا، اس کے برعکس عاشق (مرشد کامل) لاکھوں لوگوں کو ایک ہی نگاہ سے معرفت ِالٰہی میں غرق کر دیتا ہے۔ عشق و عقل کا تو آپس میں کوئی واسطہ ہی نہیں ہے اور ان دونوں کے درمیان وسیع خلیج حائل ہے۔ جن لوگوں نے جان و مال کے عوض عشق ِحق کا سودا نہ کیا وہ دونوں جہانوں میں ناکام و نامراد ہو گئے۔
لغت:
الفاظ | مفہوم |
---|---|
کتاباں | کتب |
جے | اگر |
بھارے | جیّد عالم، بہت بڑے |
لکھاں | لاکھوں |
دا | کا |
کروڑاں | کروڑوں |
پڑھن | پڑھنا |
تارے | پار لگائے |
جانن | جانتے ہیں |
لکھ | لاکھوں |
بھلے پھرن | بھٹکتے پھرتے ہیں |
وِچ | درمیان |
ویکھے | دیکھے |
منزل بھاری | بہت فاصلہ ، بہت فرق |
کِسے | کسی کو |
َسے کوہاں | سینکڑوں میل |
کدھی | کنارہ |
دے پاڑے | کے فاصلے |
چاہڑے | پار کرادے |
جنہاں | جنہوں نے |
عشق خرید نہ کیتا | راہِ عشق پر نہ چلے |
اوہ | وہ |
دوہیں جہانیں | دونوں جہانوں میں |
مارے | مرگئے، گھاٹے میں رہے، ناکام رہے |