Rate this post
پ-
پڑھ پڑھ علم ملوک رجھاون، کیا ہویا اِس پڑھیاں ھُو
Parh parh ilm mulook rijhaavan, kiaa hoiaa esparhiaan Hoo
پڑھ پڑھ علم ملوک رجھاون، کیا ہویا اِس پڑھیاں ھُو
ہرگز مکھن مول نہ آوے، پھٹے ددّھ دے کڑھیاں ھُو
آکھ چنڈورا ہتھ کے آئیو اِی، اس انگوری چنیاں ھُو
ہک دل خستہ رکھیں راضی باھوؒ، لئیں عبادت وَرہیاں ھُو
مفہوم: کچھ لوگ اور علما صرف حکمرانوں، امرا، رئوسا اور حکومتی اہلکاروں کو خوش کرنے یا حکومت میں کوئی عہدہ پانے کے لئے علم حاصل کرتے ہیں، انہیں معرفت ِ الٰہی اور اﷲ تعالیٰ کی رضا کبھی حاصل نہیں ہو سکتی۔ چونکہ ان کی نیت میں ہی کھوٹ ہوتا ہے اس لئے وہ علم کی کنہ، حقیقت اور اﷲ تعالیٰ کی نظر ِ رحمت سے محروم رہتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو علم کا مغز حاصل کرنے کی بجائے صرف ہڈیوں کو بھنبھوڑ رہے ہیں۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر تو کسی ایسے صاحب ِدل فقیر کو جو وصالِ الٰہی پا چکا ہو، خوش اور راضی کر لے تو تجھے کئی برسوں کی عبادت کا ثواب ملے گا۔
لغت:
الفاظ | مفہوم |
---|---|
ملوک | مَلک کی جمع۔ بادشاہ، حکمران |
آئیو | آیا |
رجھاون | راضی کرتے ہیں ۔ خوشنودی حاصل کرتے ہیں |
انگوری | فصل کاشت کرنے پر پہلی کونپل |
مول | بالکل ، ہرگز |
چنیاں | جو زمین سے نکلتی ہے، اکھاڑنے، تباہ کرنے |
آوے | آئے |
ہک | ایک |
پھٹے ددّھ | خراب دودھ، پھٹا ہوا دودھ |
خستہ | دکھی۔ ُپر درد |
کڑھیاں | ابلنے پر |
رکھیں راضی | راضی رکھنا |
آکھ | کہیں |
لئیں | لے لینا، حاصل کر لینا |
چنڈورا | ایک پرندہ۔ مراد بے عقل، بدبخت |
ورہیاں | سالہا سال کی |
ہتھ | ہاتھ |