Rate this post
پ-
پڑھیا علم تے وَدّھی مغروری، عقل بھی گیا تلوہاں ھُو
Parhia ailm te vadhi maghrooree, aqal bhe giaatalo haan Hoo
پڑھیا علم تے وَدّھی مغروری، عقل بھی گیا تلوہاں ھُو
بھُلا راہ ہدایت والا، نفع نہ کیتا دُوہاں ھُو
سر دِتّیاں جے سِرّ ہتھ آوے، سودا ہار نہ توہاں ھُو
وڑیں بازار محبت والے باھوؒ، کوئی راہبر لے کے سُوہاں ھُو
مفہوم۔ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ اس بیت میں اُن علما کا ذکر فرما رہے ہیں جن میں علم حاصل کرنے کے بعد غرور، تکبر اور اکڑ پیدا ہو جاتی ہے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ اُن کو مخاطب کرکے فرماتے ہیں کہ علم ِظاہر کے حصول کے بعد تُو غرور، تکبر اور خودپسندی میں مبتلا ہو گیا ہے جس سے تیری عقل نے بھی تیرا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ بجائے اس کے کہ علم حاصل کرنے سے تیری عقل میں اضافہ ہوتا اور تُو صراطِ مستقیم کو پہچان لیتا، تُو تکبر اور انانیت کی وجہ سے ابلیس کی طرح اپنی عقل بھی گنوا بیٹھا ہے۔ علم اور عقل دونوں میں سے کسی نے تجھے فائدہ نہیں دیا اور تو اسی تکبر اور انانیت کی وجہ سے ہدایت کی راہ (صراطِ مستقیم) سے گمراہ ہو چکا ہے۔ اگر سر دینے سے سِرِّالٰہی ہاتھ آ جائے تو اس سودے سے دریغ نہیں کرنا چاہیے لیکن عشق کے بازار میں مرشد کامل کی راہبری میں ہی داخل ہونا چاہیے کیونکہ وہ اس راہ کا واقف ہوتا ہے اور راہبر کے بغیر منزل نہیں ملتی۔
لغت:
الفاظ | مفہوم |
---|---|
تے | اور |
سِرّ | راز۔ رازِ پنہاں |
وَدّھی | زیادہ ہوگئی، بڑھ گئی |
ہتھ | ہاتھ |
مغروری | غرور، تکبر، انانیت |
آوے | آجائے |
تلوہاں | نیچے کی طرف ، کمی ہونا۔ تنزل ہونا |
سودا ہار نہ | سودا ضائع نہ کر |
بُھلا | بھول گیا |
توہاں | تُو خود |
کیتا | کیا |
وڑیں | داخل ہونا، جانا |
دُوہاں | دونوں نے |
راہبر | مرشد کامل |
دِ تّیاں | دینے سے |
سُوہاں | واقفیت رکھنے والا، واقف کار |