Rate this post
شریعت
شریعت
شریعت مطہرہ کی مکمل پیروی اور اتباع کے بغیر سلوک و معرفت کا کوئی مقام اور منزل حاصل نہیں ہوسکتی اور فقر کے تمام مدارج بھی شریعت کی برکت سے ہی حاصل ہوتے ہیں ۔
فقر کی ابتدا بھی شریعت ہے اور انتہا بھی شریعت ہے اور تارکِ شریعت فقر کی خوشبو تک بھی نہیں پہنچ سکتا ۔
جتنے بھی فقرا کاملین گزرے ہیں وہ سب شریعتِ مطہرہ پر سختی سے کاربند رہے۔
شریعت کی اصل حقیقت بھی راہِ فقرپر چل کر ہی حاصل ہوتی ہے۔
شریعت کا تعلق عالمِ ناسوت اور اس مادی جسم سے ہے۔ جب تک یہ جسم ہے شریعت کی پابندی اس پر لازم ہے اوراس سے رو گردانی پر سزا ہے۔