Rate this post

تُلّہ بَنھ توکّل والا، ہو مردانہ تریئے ھُو 

Tullaa banh tawakkul waalaa, ho mardaanaa tareeye  Hoo

 تُلّہ بَنھ توکّل والا، ہو مردانہ تریئے ھُو 

  جس دُکھ تھیں سُکھ حاصل ہووے،اُس دُکھ تھیں نہ ڈریئے ھُو 

                 اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا آیا،   چِت  اُسے   و َل    دھریئے  ھُو

    اوہ بے پرواہ درگاہ ہے باھوؒ، اُوتھے رو رو حاصل بھریئے ھُو

مفہوم:

اﷲ تعالیٰ پر بھروسا اور توکّل کر کے مردانہ وار راہ ِفقر پر چلنا چاہیے۔ جس دکھ کے بعد سکھ حاصل ہونا ہو اس دکھ کا سامنا کرتے ہوئے نہیں ڈرنا چاہیے۔ قرآنِ پاک کے اس حکم کو یاد رکھنا چاہیے کہ ہر تکلیف اور تنگی کے ساتھ آرام اور آسانی شامل ہوتی ہے۔ اﷲ تعالیٰ تو بے نیاز اور بے پرواہ ہے۔ اس سے رو رو کر ’وصال‘ طلب کرنا چاہیے۔ 

لغت:

الفاظ مفہوم
تُلّہ تیرنے کا آسرا ۔ دریا کے کنارے رہنے والے لوگ گھاس پھوس اور لکڑیوں کو جوڑ کر ایک فرش نما کشتی بناتے ہیں اور اس کے آسرا سے تیر کر دریا عبور کرتے ہیں اس کو تُلّہ کہتے ہیں۔
بَنھ باندھ کر
مردانہ مردانہ وار،مردوں کی طرح، طالب ِ مولیٰ کی طرح
ترئیے تیریں
تھیں سے
سُکھ آرام اور سکون اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا بیشک ہر تنگی کے ساتھ آسانی ہے (الم نشرح)
چِت دھیان،توجہ
اُسے اس
وَل طرف
دھرئیے رکھیے۔ لگائیے
بے پرواہ درگاہ بے نیاز ذات
حاصل بھرئیے فائدہ اٹھائیں
Spread the love
Open chat
1
آن لائن بیعت کے لئے رابطہ کریں
Aslaam o Alaikum!
Welcome to the Website.