تبرکات سلطان الفقر ششم ؒاور مشائخ سروری قادری اور قلمی نسخہ جات کتب سلطان العارفین

Click to rate this post!
[Total: 0 Average: 0]

تبرکات سلطان الفقر ششم ؒاور مشائخ سروری قادری اور
قلمی نسخہ جات کتب سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سلسلہ سروری قادری کی حقیقی روایات کے امین و محافظ ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس نے اس سلسلہ کے باطنی خزانۂ فقر اور روحانی ورثہ کے ساتھ ساتھ مشائخ سروری قادری سے منسوب تبرکات کو بھی محفوظ رکھا ہے۔سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ کی صحبت کے دوران مختلف اوقات میں ان کے عطا کیے جانے والے مشائخ سروری قادری کے تبرکات اور خود سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمداصغر علی رحمتہ اللہ علیہ کے بے شمار ذاتی تبرکات اب تک آپ مدظلہ الاقدس کے پاس محفوظ ہیں۔ ان تبرکات کی تفصیل درج ذیل ہے:

اسمِ اللہ ذات اور اسمِ محمد

شہبازِ عارفاں حضرت سخی سلطان پیر سیدّ محمد بہادر علی شاہ کاظمی المشہدی رحمتہ اللہ علیہ کے دستِ مبارک سے لکھے ہوئے سونے کے اسمِ  اللہ ذات کا عکس اور سونے سے بنا ہوا اصل اسمِ محمد جو آپ مدظلہ الاقدس کو سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ نے عطا فرمائے۔ 

دستار مبارک

ایک دستار مبارک جو سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنے سر سے اتار کر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے سر مبارک پر رکھی۔ یہ وہی دستار مبارک ہے جو مارچ2001ء میں حج کے دوران سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کو روضہ رسول سے مسَ کرنے کے لیے دی تھی۔اب خانقاہ سلطان العاشقین میں شیشہ کے جار میں آپ مدظلہ الاقدس کے کمرے میں آویزاں ہے۔

گلاب کے پھول کی پتیاں

گلاب کے اس پھول کی پتیاں جو سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ 21 مارچ 2001ء کو مسجدِ نبوی میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کو امانتِ الٰہیہ کی منتقلی کے بعد رات گئے تک سونگھتے رہے اور پھر آپ مدظلہ الاقدس کے حوالے کر دیا۔

آبِ زم زم

سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ کے استعمال کے بعد بچ رہنے والا آبِ زم زم

مزار مبارک کا تاج 

سلطان الاولیا حضرت سخی سلطان محمد عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ کے مزار مبارک کا اسم اللہ ذات سے مزین خوبصورت تاج جو آپ مدظلہ الاقدس کو سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ نے عطا فرمایا۔

ملفوظات پیر محمد عبدالغفور شاہؒ (غیر مطبوعہ)

سلطان التارکین حضرت سخی سلطان سیدّ محمد عبداللہ شاہ مدنی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ اور سلطان الصابرین حضرت سخی سلطان پیر محمد عبد الغفور شاہ ہاشمی قریشی رحمتہ اللہ علیہ کی حیات و تعلیمات پر لکھے جانے والے ملفوظات جو پیر محمد عبد الغفور شاہ ہاشمی قریشی رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادے پیر عبدالحق ؒ نے قلمبند کیے جن کے حوالہ جات کتاب ’’مجتبیٰ آخر زمانی‘‘ میں درج ہیں۔

کمرہ مبارک

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے اپنے مرشد پاک سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ کے لیے اپنے گھر مصطفی ٹائون میں ایک خصوصی کمرہ تیار کروایا جس میں سلطان الفقر ششمؒ کے آرام و استراحت اور ضروریات کا تمام سامان مہیا فرمایا ۔ سلطان الفقرششم رحمتہ اللہ علیہ جب بھی لاہور تشریف لاتے تو کئی کئی ہفتوں تک اسی کمرے میں قیام فرماتے اور لاہور اور گرد و نواح سے مریدین اور عقیدتمند آپ رحمتہ اللہ علیہ سے ملاقات کی غرض سے یہاں حاضر ہوتے۔ جب آپ رحمتہ اللہ علیہ لاہور میں قیام پذیر ہوتے تو دعوت و تبلیغ اور تمام تنظیمی امور کی نگرانی اسی کمرے سے فرماتے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے اس کمرہ میں اپنے قیام کے دوران ایک مرتبہ فرمایا:
’’ہمیں یا تو دربار پاک پر سکون ملتا ہے یا پھر بھائی نجیب الرحمن کے گھر میں اپنے اس کمرہ میں۔‘‘
سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ کے وصال کے بعد سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے اسی کمرہ سے مسندِ تلقین و ارشاد کا آغاز فرمایا اور اسم اللہ ذات کے فیض کو عام کرنا شروع کیا۔ آپ مدظلہ الاقدس دِ ن کا زیادہ وقت اسی کمرہ میں گزارتے ہیں اور اپنی کتب کی تصنیف و تالیف کے ساتھ تحر یک دعوتِ فقر کے امور کی نگرانی بھی فرماتے ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس نے سلطان الفقر ششم رحمتہ اللہ علیہ کی یاد میں آج بھی اس کمرے کو اُسی نفاست سے سجا رکھا ہے جیسے آپ رحمتہ اللہ علیہ کی حیات مبارکہ میں تھا۔ اس کمرہ میں سلطان الفقر ششم رحمتہ اللہ علیہ کی بہت سی یادیں اور نشانیاں محفوظ ہیں۔

ویڈیو کیسٹ اور فوٹو البم

سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ کی صدارت میں ہونے والے 1991ء  تا 2003ء میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے پروگراموں، تبلیغی دوروں، تقریبات اور تہواروں سے متعلق 101 ویڈیو کیسٹ اور اس تمام عرصہ کی اہم تصاویر پر مشتمل فوٹو البم جو سلطان الفقر رحمتہ اللہ علیہ نے بذاتِ خود آپ مدظلہ الاقدس کو عطا کیں۔ ان میں سے چند ویڈیوز اور تصاویر sultanulfaqr.tv پر عوام الناس کے لیے مہیا کی گئی ہیں۔

ملبوسات اور آرام و استراحت کا سامان

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس، سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ کے لیے ہر موسم، تہوار اور تقریب کے لیے خصوصی طور پر نہایت محبت اور عشق سے ملبوسات تیار کرواتے۔ سلطان الفقر ششم رحمتہ اللہ علیہ کے زیرِاستعمال ملبوسات، آرام و استراحت کا سامان اور دیگر اشیا جو بطور تبرک آپ مدظلہ الاقدس کے پاس محفوظ ہیں، درج ذیل ہیں:
۱۔کرتہ بوسکی (ایک عدد)  ۲۔ تہبند کریم کلر  ۳۔کھسہّ مبارک(1 عدد)  ۴۔بیڈ (سنگل) ۵۔میٹرس (گدا)(1 عدد)  ۶۔بیڈ شیٹ (3 عدد) ۷۔لحاف(1 عدد) ۸۔ کمبل (1 عدد) ۹۔کھیس(2 عدد) ۱۰۔ تکیے (2 عدد)  ۱۱۔گائو تکیے (4 عدد) ۱۲۔ تولیے (2 عدد) ۱۳۔جائے نماز(2 عدد) ۱۴۔ عقیق سے بنی ہوئی تسبیح مبارک (1عدد) ۱۵۔دستی پنکھا (1 عدد)  ۱۶۔برتن (کھانا کھانے، چائے اور پانی پینے والے)  ۱۷۔مسواک (3 عدد) ۱۸۔ بال مبارک  ۱۹۔ناخن مبارک ۲۰۔استعمال شدہ پرفیوم Poison کی بوتل  ۲۱۔نہانے کا ٹب (پلاسٹک) ۲۲۔نہانے والا مگ (پلاسٹک) ۔۲۳۔ نہانے کے لیے استعمال ہونے والی بالٹی (پلاسٹک)  ۲۴۔لکڑی کی چوکی جس پر بیٹھ کر آپؒ نہایا کرتے تھے۔ ۲۵۔آپ رحمتہ اللہ علیہ کے استعمال میں رہنے والا نیشنل کا سمال سائز کا فریج ۲۶۔ ایر کنڈیشنر (ونڈو) ۲۷۔شوگر چیک کرنے کے بعد وہ ٹشو جن سے خون صاف کیا گیا (2 عدد) ۲۸۔ ریت سمیت پلاسٹک کا چھوٹا سا ٹب جو بطور اگالدان آپؒ استعمال فرماتے تھے۔

حضرت سخی سلطان باھوؒ کی تصانیف کے قلمی نسخہ جات (عکس)

سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ رحمتہ اللہ علیہ کی تصانیف کے قلمی نسخہ جات کے عکس (کلر اور بلیک اینڈ وائٹ) جو سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ کی حیات مبارکہ سے اب تک مختلف ذرائع سے آپ مدظلہ الاقدس تک پہنچے جن میں گیارہویں صدی ہجری سے تیرہویں صدی ہجری کے اہم قلمی نسخہ جات شامل ہیں۔ ان قلمی نسخہ جات میں شہبازِ عارفاں حضرت سخی سلطان پیر سیدّ محمد بہادر علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے دستِ مبارک سے لکھے گئے قلمی نسخہ جات کے عکس بھی شامل ہیں جن میں شمس العارفین ، نورالہدیٰ کلاں، کلید التوحید کلاں اور عقلِ بیدار کے اہم اور نایاب نسخہ جات بھی شامل ہیں۔

نسخہ جات کی فہرست

عین الفقر

۱۔ کاتب گل محمد سندھی، سالِ کتابت شوال 1336ھ
۲۔ کاتب فقیر عبدالحکیم، موضع خانپور، سال کتابت 1338ھ۔ مملوکہ مسعود جھنڈیر لائبریری میلسی
۳۔ 1973ء میں جیکب آباد سندھ میں سیدّ سلطان شاہ لائبریری سے دریافت ہونے والے گیارہ کتب کے نسخہ میں عین الفقر کا نسخہ بھی شامل ہے۔ سالِ کتابت 1209ھ

امیر الکونین

۱۔ کاتب حضرت جی ولد فقیر محمد دین، سال کتابت جمادی الثانی 1332ھ (چار جلدیں)

کلید التوحید (کلاں)

۱۔ کاتب حضرت جی ولد فقیر محمد دین، سال کتابت 1333ھ
۲۔ کاتب سلطان محمد ابراہیم، تاریخ و سال کتابت 15 جمادی الثانی1392ھ

کشف الاسرار

۱۔ کاتب محمد شہباز، سال کتابت 1341ھ
۲۔ کاتب حضرت جی، سال کتابت 1902ء (چار کتب نسخہ کشف الاسرار، تیغِ برہنہ، مجالسۃ النبی، رسالہ روحی شریف)

گنج الاسرار

۱۔ کاتب حافظ محمد رمضان۔ سالِ کتابت 1384ھ، مدرس مسجد دربار سلطان باھوؒ
۲۔ مجموعہ نسخہ تین عنوان رسالہ (مجالسۃ النبی، گنج الاسرار، نور الہدیٰ خورد)، کاتب حکیم غلام حسین، سالِ کتابت 1322ھ۔ مملوکہ مرکز تحقیقات فارسی ایران و پاکستان (کتابخانہ گنج بخش اسلام آباد)
۳۔ مجموعہ چار عنوان رسالہ (گنج الاسرار، مجالسۃ النبی، روحی شریف، تیغِ برہنہ)۔ سالِ کتابت 1303ھ، اسم کاتب ندارد۔ مملوکہ مرکز تحقیقات فارسی ایران و پاکستان (کتابخانہ گنج بخش اسلام آباد) نسخہ نمبر 12473
۴۔ مطبوعہ فارسی نسخہ چار رسالہ باھوؒ۔ ناشر حاجی محمد صدیق خواجہ خجندی دربار شریف۔ سال اشاعت ندارد

قربِ دیدار

۱۔ کاتب محمد بخش ولد اللہ دتہ سیال، تاریخ و سال کتابت 6 شعبان 1371ھ
۲۔ قلمی نسخہ، نام کاتب و سال کتابت ندارد، مملوکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی شعبہ فارسی لائبریری

شمس العارفین

۱۔ کاتب شہبازِ عارفاں حضرت سخی سلطان پیر سیدّ محمد بہادر علی شاہ کاظمی المشہدیؒ، سال کتابت 1330ھ
۲۔ کاتب گل محمد سندھی پہاڑ پوری، تاریخ و سال کتابت 16 ربیع الثانی 1334ھ
۳۔ کاتب امیر حیدر، تاریخ و سال کتابت محرم الحرام 1301ھ
۴۔ قلمی نسخہ، کاتب کا نام ندارد، سال کتابت 1214ھ

نور الہدیٰ (کلاں)

۱۔ کاتب شہبازِ عارفاں پیر سیدّ بہادر علی شاہ کاظمی المشہدی رحمتہ اللہ علیہ ۔ تاریخ کتابت 9 ذیقعد،  1338ھ۔
۲۔ کاتب شاہ سلطان (نامکمل)۔ تاریخ کتابت 3رجب 1381ھ بمطابق 12دسمبر 1961، مملوکہ شعبہ فارسی لائبریری گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور
۳۔ کاتب صاحبداد ابن ملا محمد عمر ۔ رہائش خیر پور ۔ تاریخ و سال کتابت 15صفر 1312ھ
۴۔ مسکین محمد دین غلام قادری سروری اویسی۔ تاریخ کتابت25 محرم  1319ھ۔ فقیر میر محمد اعوان نے رجب  1428 ھ (جولائی 2007ئ) میں شائع کروایا۔

محکم الفقرا

۱۔ کاتب علی محمد ولد محبت علی شاہ، سال کتابت 1326ھ
۲۔ قلمی نسخہ، نام کاتب اور سال کتابت ندارد
۳۔1973ء میں جیکب آباد سندھ میں سیدّ سلطان شاہ لائبریری سے دریافت ہونے والے گیارہ کتب کے نسخہ میں شامل ہے۔ سالِ کتابت 1209ھ

رسالہ روحی شریف

۱۔ کاتب سلطان نور محمد، سال کتابت ندارد
۲۔ قلمی نسخہ، نام کاتب اور سال کتابت ندارد
۳۔ کاتب حضرت جی، سالِ کتابت 1902ء (مشترکہ نسخہ جات چار کتب رسالہ روحی شریف، کشف الاسرار، مجالسۃ النبی، تیغِ برہنہ)
۴۔ مطبوعہ فارسی نسخہ، سال اشاعت ندارد۔ ناشر حاجی محمد صدیق خواجہ خجندی دربار شریف

عین العارفین

۱۔ کاتب ڈاکٹر محمد صادق مانسہرہ، سال کتابت 1407ھ
۲۔ 1973ء میں جیکب آباد سندھ میں سیدّ سلطان شاہ لائبریری سے دریافت ہونے والے گیارہ کتب کے نسخہ میں شامل ہے۔ سالِ کتابت 1209ھ

نور الہدیٰ (خورد)

۱۔ کاتب فقیر غلام نبی، سال کتابت جمادی الثانی 1330ھ
۲۔ حکیم غلام حسین، سال کتابت ندارد، مملوکہ مرکز تحقیقات فارسی ایران و پاکستان (کتابخانہ گنج بخش اسلام آباد)، نسخہ نمبر 12830
۳۔ صاحبزادہ نور حسین (اولاد حضرت سلطان باھُوؒ)، تاریخ و سال کتابت 4ذیقعد 1356ھ
۴۔ ایک نسخہ جو کہ سلطان محمود عددس سکنہ علدولی میانوالی کے نسخہ 1962ء سے استفادہ کیا ہوا ہے۔

تلمیذ الرحمن

۱۔ فقیر میر محمد نے سلطان الوھم کا جو نسخہ شائع کیا ہے اس میں سلطان الوھم (خورد) دراصل تلمیذ الرحمن ہے۔
۲۔ 1973ء میں جیکب آباد سندھ میں سیدّ سلطان شاہ لائبریری سے دریافت ہونے والے گیارہ کتب کے نسخہ میں شامل ہے۔ سالِ کتابت 1209ھ

گنجِ دین

۱۔ کاتب پیر محمد حسین شاہ، تاریخ و سال کتابت 17 ذیقعد 1383ھ، مملوکہ ٹبہ پیراں ضلع جھنگ

 مفتاح العارفین

۱۔ کاتب گل محمد سندھی، سال کتابت 1323ھ

سلطان الوھم

۱۔ 1973ء میں جیکب آباد سندھ میں سیدّ سلطان شاہ لائبریری سے دریافت ہونے والے گیارہ کتب کے نسخہ میں شامل ہے۔ سالِ کتابت 1209ھ

حجت الاسرار/ طرفۃ العین

۱۔ کاتب گل محمد سندھی، تاریخ و سال کتابت 24 ربیع الثانی1242ھ
۲۔ کاتب ڈاکٹر محمد صادق، تاریخ و سال کتابت 20 شوال 1406ھ
۳۔ کاتب کا نام ندارد۔ ٹبہ پیراں ضلع جھنگ، سال کتابت 1374ھ
۴۔ کاتب حاجی محمد صدیق۔ خواجہ خجندی مزار شریف (طبع شدہ چار رسالہ حضرت سخی سلطان باھوؒ)

کلید ِجنت

۱۔ کاتب شہبازِ عارفاں حضرت سخی سلطان پیر سیدّ محمد بہادر علی شاہؒ، تاریخ و سالِ کتابت 4 جمادی الثانی1350ھ
۲۔ کاتب ڈاکٹر محمد صادق، سال و تاریخ کتابت 29 رمضان 1405ھ 

توفیق الہدایت

۱۔ کاتب حضرت جی، سال کتابت 1334ھ (دو نسخے)

محک الفقر (خورد)

۱۔ کاتب محمد دین گجراتی، سال کتابت ندارد
۲۔کاتب محمد حسین بن خیر محمد، ذات ملیار، ساکن موضع ہجکہ علاقہ پرہ ضلع شاہ پور، سالِ کتابت 1394ھ 

محبت الاسرار

۱۔ کاتب ڈاکٹر محمد صادق، سال کتابت 1406ھ
۲۔ کاتب جواہر خان، سال کتابت 1306ھ
۳۔ قلمی نسخہ، نامِ کاتب و سالِ کتابت ندارد
۴۔ کاتب حاجی محمد صدیق خواجہ خجندی (طبع شدہ)
۵۔ کاتب حکیم غلام حسین، سالِ کتابت 1322ھ (تین نسخہ جات میں شامل ہے)۔
۶۔ 1973ء میں جیکب آباد سندھ میں سیدّ سلطان شاہ لائبریری سے دریافت ہونے والے گیارہ کتب کے نسخہ میں شامل ہے۔ سالِ کتابت 1209ھ

مجالسۃ النبیؐ

۱۔ کاتب شہبازِ عارفاں حضرت سخی سلطان پیر سیدّ محمد بہادر علی شاہؒ، سال کتابت 1336ھ
۲۔ کاتب شہبازِ عارفاں حضرت سخی سلطان پیر سیدّ محمد بہادر علی شاہؒ، سال کتابت 1381ھ
۳۔کاتب محمد جوہر خان، تاریخ و سال کتابت 28 ذیقعد 1306ھ
۴۔ کاتب میاں غلام محمد غوث، سال و تاریخ کتابت ندارد
۵۔ کاتب حافظ محمد رمضان، سال و تاریخ کتابت 4 ربیع الاوّل 1384ھ بمطابق 12 جولائی 1964ء
۶۔ کاتب محمد ابراہیم (طبع شدہ)، سال طباعت 1381ھ
۷۔ کاتب حاجی محمد صدیق خواجہ خجندی، تاریخ و سال کتابت ندارد
۸۔ کاتب حضرت جی، سال کتابت 1902ء
۹۔1973ء میں جیکب آباد سندھ میں سیدّ سلطان شاہ لائبریری سے دریافت ہونے والے گیارہ کتب کے نسخہ میں شامل ہے۔ سالِ کتابت 1209ھ

تیغِ برہنہ

۱۔ کاتب محمد رضا اخوند، سالِ کتابت 1406ھ
۲۔ کاتب ڈاکٹر محمد صادق، تاریخ و سالِ کتابت ندارد
۳۔ صاحبزادہ سلطان نور حسین قادری، سال و تاریخ کتابت 15 شوال 1356ھ
۴۔ کاتب حضرت جی، سالِ کتابت 1902ء
۵۔ رسالہ تین نسخہ، کاتب حکیم غلام حسین، سالِ کتابت 1322ھ 

عقلِ بیدار

۱۔ کاتب شہبازِ عارفاں حضرت سخی سلطان پیر سیدّ محمد بہادر علی شاہ کاظمی المشہدی رحمتہ اللہ علیہ، سالِ کتابت 1340ھ

اسرارِ قادری

۱۔ قلمی نسخہ، نام کاتب ندارد، تاریخ و سال کتابت 16 فروری 1986ء، ٹبہ پیراں ضلع جھنگ
۲۔ قلمی نسخہ، نام کاتب ندارد، سال کتابت شوال 1370ء

دیدار بخش (کلاں)

۱۔1973ء میں جیکب آباد سندھ میں سیدّ سلطان شاہ لائبریری سے دریافت ہونے والے گیارہ کتب کے نسخہ میں شامل ہے۔ سالِ کتابت 1209ھ

دیدار بخش (خورد)

۱۔1973ء میں جیکب آباد سندھ میں سیدّ سلطان شاہ لائبریری سے دریافت ہونے والے گیارہ کتب کے نسخہ میں شامل ہے۔ سالِ کتابت 1209ھ

کلید التوحید (خورد)

۱۔ کاتب شہبازِ عارفاں حضرت سخی سلطان پیر سیدّ محمد بہادر علی شاہ کاظمی المشہدی رحمتہ اللہ علیہ، سال کتابت 1383ھ
۲۔ کاتب نور محمد۔ تاریخ و سال کتابت 7 رجب 1320ھ
۳۔ کاتب محمد رضا اخوند، تاریخ و سال کتابت ندارد
۴۔ قلمی نسخہ، نامِ کاتب و سالِ کتابت ندارد
۵۔ قلمی نسخہ، نامِ کاتب و سالِ کتابت ندارد
۶۔ ایک نسخہ طبع شدہ

جامع الاسرار

۱۔1973ء میں جیکب آباد سندھ میں سیدّ سلطان شاہ لائبریری سے دریافت ہونے والے گیارہ کتب کے نسخہ میں شامل ہے۔ سالِ کتابت 1209ھ

فضل اللقا

۱۔ کاتب ظہور احمد ساغر ہاشمی القادری عرف عین صاحب، تاریخ و سال کتابت 28 ستمبر 1971ء
۲۔ کاتب فقیر محمد حیات، سال کتابت 1332ھ
۳۔1973ء میں جیکب آباد سندھ میں سیدّ سلطان شاہ لائبریری سے دریافت ہونے والے گیارہ کتب کے نسخہ میں شامل ہے۔ سالِ کتابت 1209ھ
۴۔ کاتب برہان شریف، سال کتابت 1336ھ
۵۔ کاتب محمد صادق، سال کتابت ندارد
۶۔ قلمی نسخہ، نام کاتب ندارد، سال کتابت 1336ھ

فضل اللقا (خورد)

۱۔ سیدّ عبداللہ لاہور، تاریخ و سال کتابت 31 اگست 1986ء (نقل از نسخہ ڈاکٹر محمد صادق)
۲۔ فقیر میر محمد (طبع شدہ)

محک الفقر (کلاں)

۱۔ کاتب شہبازِ عارفاں حضرت سخی سلطان پیر سیدّ محمد بہادر علی شاہؒ، سال کتابت 1343ھ
۲۔ نامکمل نسخہ، سالِ کتابت اور نام کاتب ندارد

دیوانِ باھوؒ (فارسی)

۱۔ قلمی نسخہ، نامِ کاتب و سالِ کتابت ندارد
۲۔ حاجی محمد صدیق خواجہ خجندی (مطبوعہ نسخہ) سال اشاعت ندارد

مناقبِ سلطانی مصنف سلطان حامد علی

قلمی نسخہ چار جلدوں میں، کاتب گل محمد سندھی، سالِ کتابت 1326ھ

غنیۃ الطالبین تصنیف سیدّنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؓ

۱۔نامِ کاتب و سالِ کتابت ندارد

 

Spread the love