Rate this post
176- م
مذہباں دے دروازے اُچے، راہ رَباناں موری ھو
Mazhbaan de darwaaze uche, raah Rabbaanaa moree Hoo
مذہباں دے دروازے اُچے، راہ رَباناں موری ھو
پنڈتاں تے ملوانیاں کولوں، چُھپ چُھپ لنگھیئے چوری ھو
اَڈیاں مارن کرن بکھیڑے، درد منداں دے کھوری ھو
باھو چل اُتھائیں وَسّیے، جتھے دعویٰ ناں کس ہوری ھو
مفہوم:
یہاں مذہب سے چاروں فقہ اور ظاہری علوم مراد ہیں۔ مذہب کے دروازے معروف ہیں اور عوام کے لئے ہیں جبکہ راہ فقر تو ایک چھوٹے سے دریچہ کی مثل ہے جو خواص کے لئے مخصوص ہے۔ اس دریچہ سے بھی مذہب کے علمبرداروں سے بچ بچ کر اور چھپ چھپ کر گزرنا چاہیے جو علم کے تکبر کی وجہ سے خود حجاب میں ہیں اور راہ فقر کی حقیقت سے بے خبر ہیں۔ یہ لوگ راہِ عشق کے مسافروں کا مذاق اُڑاتے ہیں، ان پر فتوے لگاتے ہیں اور اُن سے حسد اور بغض رکھتے ہیں۔ آخر میں آپ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اسے باھو ! وہاں چل کر بسیرا کرتے ہیں جہاں ایسے لوگوں کا گزر تک نہ ہو۔
لغت:
الفاظ | مفہوم |
---|---|
مذہباں | مذہب یعنی چاروں فقہ (حنبلی, مالکی حنفی، شافعی) |
اُچے | اونچے |
راہ رَباناں | راہ حق تعالیٰ |
موری | بڑے دروازہ کے اندر دریچہ یا کھڑکی نما چھوٹا سا دروازہ |
پنڈتاں تے ملوانیاں | پنڈت اور ملا ۔ مراد مذہبی رہنما |
کولوں | سے |
لنگھئیے | گزرنا |
اَڈیاں | ایڑیاں |
مارن | ماریں۔ رگڑیں |
کرن بکھیڑے | مذاق اڑاتے ہیں۔ تاویلات سے تنگ کرتے ہیں |
دردمندان | دردمند کی جمع ۔ دردمند عاشق کو کہتے ہیں |
کھوری | بغض رکھنے والا |
اتھائیں | وہیں |
وَسَے | بسیں ۔ چل کر رہیں |
جتھے | کہاں |
کس ہوری | کسی اور کو |
ناں | نہ |