Rate this post
آپ نہ طالب ہین کہیں دے، لوکاں نُوں طالب کر دے ھوُ
Aap na taalab hain kaheen de, lokaan noon taalab karde Hoo
آپ نہ طالب ہین کہیں دے، لوکاں نُوں طالب کر دے ھوُ
چانون کھیپاں کر دے سیپاں، قہر اَﷲ توں ناہیں ڈر دے ھوُ
عشق مجازی تلکن بازی، پَیر اَوَلّے دَھر دے ھوُ
اوہ شرمندے ہوسن باھوؒ، اندر روز حشر دے ھوُ
مفہوم:
مرشد کے لیے ضروری ہے کہ پہلے وہ خود کسی کامل مرشد سے تلقین و ارشاد حاصل کرے اور پھر خود کامل ہونے کے بعد تلقین و ارشاد کی مسند سنبھالے۔ اس بیت میں آپ رحمتہ اللہ علیہ مرشدانِ ناقص کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ نہ خود طالب ِ مولیٰ بن سکے، نہ راہِ فقر پر چل سکے نہ ہی کسی کامل مرشد سے بیعت ہوئے اور نہ ہی انہیں تلقین وارشاد کی اجازت حاصل ہے بلکہ بعض ناقص مرشد تو ’’پدرم سلطان بود‘‘ کی خود فریبی میں مبتلا ہوتے ہیں اور تلقین و ارشاد کو اپنا ورثہ سمجھتے ہیں۔ یہ لوگ دیہاتی دکانداروںکی طرح دوسروں کو معاوضہ کے بدلے معرفت اور خلافت عطا کرنے کا ٹھیکہ اٹھائے ہوئے ہیں۔ ان لوگوں سے تلقین و ارشاد لینا حرام ہے۔ یہ لوگ عشق ِ مجازی کے پھسل جانے والے خوفناک کھیل میں مبتلا ہیں۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ تنبیہہ فرماتے ہیں کہ قیامت کے دِن یہ لوگ شرمندہ وخوارہو ں گے۔
لغت:
الفاظ | معنی |
---|---|
ہین | ہیں |
ناہیں | نہیں |
کہیں دے | کسی کے |
توں | سے |
لوکاں | لوگوں |
ڈر دے | ڈرتے |
نُوں | کو |
تلکن بازی | پھسلنے والا کھیل |
چانون | اٹھاتے ہیں |
پَیر | پائوں |
کھیپاں | معاوضہ مقرر کرنے کے عوض خدمات کا معاہدہ جیسا کہ دیہاتوں میں موچی، لوہار، ترکھان اور حجام وغیرہ زمینداروں سے طے کرتے ہیں اور ہر فصل کی کٹائی پر وصول کرتے ہیں جسے پنجاب میں ’’سیپی‘‘ کہتے ہیں۔ |
اَوَلّے | دَھردے |
اوہ | ہوسن |
ٹیڑھے۔ غلط | رکھتے ہیں |
وہ یا یہ لوگ | ہوں گے |
سیپاں | مقرہ شدہ معاوضہ کے عوض خدمات انجام دینا جیسا کہ دیہاتوں میں ترکھان، موچی، لوہار اور حجام وغیرہ انجام دیتے ہیں۔ |