Rate this post
اَدّھی لعنت دُنیا تائیں، تے ساری دنیاداراں ھوُ
Addhee laanat dunya taaeen, te saaree dunya-daaraan Hoo
اَدّھی لعنت دُنیا تائیں، تے ساری دنیاداراں ھوُ
جیں راہ صاحب دے خرچ نہ کیتی، لین غضب دیاں ماراں ھوُ
پیوواں کولوں پتر کوہاوے، بھٹھ دُنیا مکاراں ھوُ
جنہاں ترک دُنیا کیتی باھوؒ، لیسن باغ بہاراں ھوُ
مفہوم:
آدھی لعنت دنیا پر اور ساری دنیاداروں پر ہے جو اللہ تعالیٰ کی محبت کو چھوڑ کر دنیا اور خواہشاتِ دنیا کی محبت میں مبتلا ہیں۔ جنہوں نے دنیا، مال و دولت، جان اور اولاد اﷲ کی رضا کے لئے خرچ نہ کیے وہ دنیا اور آخرت میں سخت سزا کے مستحق ہیں۔ دنیا انسان کو اس قدر حرص و حسد میں مبتلا کر دیتی ہے کہ باپ اپنے بیٹے تک کو اس کے لئے قتل کر دیتا ہے۔ اے مکار دنیا! خدا کرے تجھے آگ لگ جائے۔ جو لوگ دنیا کی محبت ترک کر کے اﷲ کی پاک محبت میں محو ہو جاتے ہیں وہی آخرت میں کامیاب اور سرخرو ہوتے ہیں۔
لغت:
الفاظ | معنی |
---|---|
اَدّھی | آدھی |
کولوں | سے |
تائیں | پر |
پُتر | بیٹے |
تے | اور |
کوہاوے | مروائے، ذبح کرائے |
دنیاداراں | دنیادار، طالبانِ دنیا |
بھٹھ | بھٹی میں جل جائے |
جیں | جس نے |
مکاراں | مکار |
راہ صاحب دے | اللہ تعالیٰ کی راہ میں |
جنہاں | جنہوں نے |
کیتی | کی |
ترک دنیا کیتی | دنیا ترک کی |
لین | لیتے ہیں |
لیسن | لیں گے |
غضب دیاں ماراں | سخت سزائیں |
باغ بہاراں | مزے |
پیوواں | باپوں ۔ باپ کی جمع |