Rate this post
اَﷲ چنبے دی بوٹی، میرے مَن وِچ مُرشد لاندا ھو
Allah chambe dee bootee, mere mann wich Murshid laandaa Hoo
الف اَﷲ چنبے دی بوٹی، میرےالف مَن وِچ مُرشد لاندا ھوُ
جس گَت اُتے سوہنا راضی ہوندا، اوہو گَت سکھاندا ھوُ
ہر دم یاد رکھے ہر ویلے، آپ اُٹھاندا بَہاندا ھوُ
آپ سمجھ سمجھیندا باھوؒ، آپے آپ بَن جاندا ھوُ
مفہوم:
میرے دِل میں میرے مرشد کامل نے اسم ِ اللہ ذات کا نقش جما دیا ہے اور اس کے تمام اسرا ر و رموز کو میرے اندر ظاہر کردیا ہے۔ میرے مرشد کامل کو میری جو حالت، عادات اور کیفیات پسند ہیں وہی مجھے سکھاتا ہے اور ہر لمحہ اور ہر آن مجھے یاد رکھتا ہے۔ اس کی نظر ِ رحمت و محبت اور شفقت کسی بھی لمحہ مجھ سے نہیں ہٹتی۔ میں مرشد کی ذات میں اس قدر فنا ہو گیا ہوں کہ میرے قول و فعل اور حرکات و سکنات تک اس کی رضا کے مطابق ہو چکے ہیں۔ وہ خود ہی مجھے راہِ حق کے اسرار و رموز سکھاتا ہے اور کبھی کبھی تو وہ میری ہستی کو فنا کرکے خود ہی بن جاتا ہے یعنی میں، میں نہیں رہتا بلکہ وہ ہو جاتا ہوں اور اس طرح وہ اپنے اور میرے درمیان میں اور تُو کا فرق ختم کر دیتا ہے۔
لغت:
الفاظ | معنی |
---|---|
چنبے دی بوٹی | چنبیلی کا پودا۔ بیت نمبر 1 دیکھیں |
اوہو | وہی |
مَن | دل، روح، باطن |
سکھاندا | سکھاتا ہے |
وِچ | میں |
ہر ویلے | ہر وقت، ہر لمحہ |
لاندا | لگاتا ہے |
اُٹھاندا | اٹھاتا ہے |
گَت | حالت۔ کیفیت |
بَہاندا | بٹھاتا ہے |
اُتے | اوپر |
آپ سمجھ سمجھیندا | آپ ہی ہر بات سمجھاتا ہے |
سوہنا | خوبصورت۔ مراد مرشد |
آپے آپ | خود |
راضی ہوندا | خوش ہوتا ہے یا اس کی رضا ہوتی ہے |
بَن جاندا | بن جاتا ہے |