اندر کلمہ کِل کِل کردا، عشق سکھایا کلماں ھوُ

Rate this post

اندر کلمہ کِل کِل کردا، عشق سکھایا کلماں ھوُ

Andar kalma kil kil kardaa, ishq sikhaaiaa kalmaan Hoo 

اندر کلمہ کِل کِل کردا، عشق سکھایا کلماں ھوُ

چوداں طبق کلمے دے اندر، قرآن کتاباں علماں ھوُ

کانے کَپ کے قلم بناوَن، لِکھ نہ سَکن قلماں ھوُ

باھوؒ ایہہ کلمہ مینوں پیر پڑھایا، ذرا نہ رَہیاں اَلماں ھوُ

مفہوم:

اس بیت میں توحید کے اسرار پوشیدہ ہیں ۔توحید کا مرتبۂ اوّل زبان سے کلمہ پڑھنا، مرتبۂ دوم تصدیق ِقلب سے کلمہ پڑھنا ہے، مرتبۂ سوم یہ ہے کہ کلمہ کی حقیقت کا مشاہدہ ہو جائے۔ یہ مقربین کا مقام ہے۔ مرتبۂ چہارم یہ ہے کہ جملہ موجودات کے وجود میں بجزذاتِ اللہ، کسی اور کو نہ دیکھنا اور کلمہ کی اس حقیقت اور کنہ تک پہنچنا طالب کا اور پہنچانامرشد کا کام ہے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ  فرماتے ہیں ’’میرے اندر کلمہ کی جو حقیقت موجود ہے اسے میں نے عشق کی وجہ سے پایا ہے اور کلمہ کی حقیقت نے باطن کے اندر ہل چل مچا رکھی ہے۔ پوری کائنات،تمام آسمانی کتابوں اور قرآنِ مجید کاعلم کلمہ طیبہ کے اندر ہے۔ دنیا کے تمام مفسرین اور اہل ِقلم اس کلمہ کی شرح لکھتے چلے آرہے ہیں لیکن ابھی تک اس کی حقیقت کو نہیں سمجھ سکے۔ یہ کلمہ مجھے میرے مرشد نے سمجھایا اور تلقین کیا ہے (یعنی مرشد کی تلقین کے بغیر کلمہ کی حقیقت سمجھ میں نہیں آتی) اور میں نے اس کی حقیقت اور کنہ کو پالیا ہے لہٰذا اب مجھے کوئی غم اورفکر نہیں ہے۔‘

لغت:

الفاظ معنی
کِل کِل بے سکون۔ شور۔ بے چین
بناوَن بنائیں
کردا کرتا ہے
لِکھ نہ سَکن نہیں لکھ سکتیں
کلماں کلمہ
قلماں قلم کی جمع
چودا ںطبق تمام کائنات
ایہہ یہ
کلمے دے اندر کلمہ میں ہیں
مینوں مجھے
کانے ایک مخصوص سر کنڈا جس سے تحریر کرنے کے لیے قلم تیار کیا جاتا ہے
رَہیاں رہیں
َکپ کے کاٹ کر
اَلماں غم و الم
Spread the love