بسم اللہ الرحمن الرحیم
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم خاتم الرُسل اور خاتم النبیین ہیں۔ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے بعد کسی پر وحی نازل نہیں ہوئی۔ جو شخص نبوت اور اپنے اوپر وحی نازل ہونے کا دعویٰ کرتا ہے وہ دین ِ اسلام سے خارج اور کافر ہے۔
آیاتِ قرآن حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے سوا کسی پرنازل نہیں ہوئیں۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے علاوہ کسی کو جسمانی معراج نہیں ہو سکتی اور نہ ہی کسی کو ظاہری آنکھوں سے دیدارِ الٰہی ہو سکتا ہے۔
اہل ِ بیتؓ سفینہ نوح کی مانند اور اصحابِ کبارؓ ستاروں کی مانند ہیں۔ ان میں سے کسی کے بارے میں ذرا سا بغض اور میل رکھنے والے کا ایمان سلب ہوجاتا ہے۔
سیّدۃ النساء حضرت فاطمہ زہراؓ فقر کی سلطان ہیں اور فقر ان کے وسیلہ سے عطا ہوتا ہے۔
حضرت علی کرم اللہ وجہہ امام الفقرا اور چہارم خلیفہ راشد ہیں۔
سیّدۃ النساء حضرت فاطمہ زہراؓ فقر کی سلطان ہیں اور فقر ان کے وسیلہ سے عطا ہوتا ہے۔
حسنین کریمین رضوان اللہ علیہم اجمعین فقر میں مرتبہ کمال پر پہنچے۔
حضرت ابوبکر ؓ صحابہ میں پہلے ، حضرت عمر فاروقؓ دوسرے اور حضرت عثمان غنیؓ تیسرے ہیں۔ حضرت ابوبکرؓصاحب ِ صدق، حضرت عمرؓ فاروق صاحب ِ عدل اور حضرت عثمان غنیؓ صاحب ِ شرم و حیا ہیں۔
کوئی شخص بھی چاروں خلفا، اصحاب صفہّ، اصحابِ بدر اور تمام اصحابِ کبارؓ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مراتب کو نہیں پہنچ سکتا۔
فقہ کے چاروں مجتہدامامین حضرت امام ابوحنیفہؒ، حضرت امام شافعیؒ، حضرت امام مالک ؒ اور حضرت امام احمد بن حنبلؒ اجتہاد کے جس مرتبہ پر پہنچے کوئی اور نہیں پہنچ سکتا۔ فقہ کے یہ چاروں مذاہب برحق ہیں۔
کسی ایک فقہی مسلک پر اس کی روح کے مطابق عمل ضروری ہے۔
فقہی مسلک یا فقہ اور فرقہ میں فرق یہ ہے کہ کوئی عالم یا گروہ کسی ایک فقہی مسلک کو ظاہری طور پر اختیار کر لیتا ہے لیکن نظریات اپنے اس میں شامل کر کے علیحدہ فرقہ کی بنیاد رکھتا ہے۔
ہمارا تعلق کسی فرقہ سے نہیں ہے۔
ہم فقہ میں فقہ حنفی، امامِ اعظم ابوحنیفہ حضرت نعمان بن ثابت کوفی رحمتہ اللہ علیہ کے پیروکار ہیں۔
سیّدنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؓ امام اولیا ہیں اور ان کا قدم ہر ولی کی گردن پر ہے۔ کوئی بھی شخص آپؓ کی غلامی کے بغیر ولایت کی گرد کو بھی نہیں پا سکتا اور ہم قادری ہیں۔
ہم فقہ میں فقہ حنفی، امامِ اعظم ابوحنیفہ حضرت نعمان بن ثابت کوفی رحمتہ اللہ علیہ کے پیروکار ہیں۔
سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ عارفین کے سلطان ہیں اور ہمارا تعلق ان کے سلسلہ سروری قادری سے ہے۔
ہماری اصل اور تبلیغ فقر ہے۔