دِلے وِچ دِل جو آکھیں، سو دِل دُور دلیلوں ھُو

Rate this post

دِلے وِچ دِل جو آکھیں، سو دِل دُور دلیلوں ھوُ

Dile  wich  dil jo  aakhen, so  dil  dur  daleelon  Hoo

دِلے وِچ دِل جو آکھیں، سو دِل دُور دلیلوں ھوُ
دِل دا دَور اَگُوہاں کریئے، کثرت کنوں قلیلوں ھوُ
قلب کمال جمالوں جسموں، جوہر جاہ جلیلوں ھوُ
قبلہ قلب منّور ہویا باھوؒ، خلوت خاص خلیلوں ھوُ

مفہوم:

تو دعویٰ کرتا ہے کہ تیرا دِل بیدار ہو چکا ہے لیکن یاد رکھ ابھی یہ مقام بہت دور ہے۔ اس کے لئے تو دل سے دنیا کی ہر شے کی محبت ختم کر کے صرف اﷲ پاک کی محبت بسانی پڑتی ہے اور اپنے آپ کو عالم ِکثرت سے عالم ِوحدت کی طرف لے جانا ہوتا ہے۔ قلب جسموں کے کمال اور جمال کا جوہر ہے اور ربّ ِجلیل کا گھر اور اس کے انوار وتجلّیات کے نزول کی جگہ ہے۔ آپؒ فرماتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ اور حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی محبت اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے انوار و برکات نے میرے دِل کو خلوت گاہ بنا لیا ہے جس سے میرا دِل منور ہو کر حقیقت آشنا ہو گیا ہے۔

 

لغت:

الفاظ معنی
دِلے وچ دِل دِل کے اندر ۔ باطن میں
جو آکھیں جو کہتا ہے
سو دِل ایسا دِل
دلیلوں دلیل سے
اَگُوہاں اور آگے
کثرت زیادہ
کنوں سے
قلیلوں قلیل
جاہ مرتبہ ۔ شان
جلیلوں ربّ جلیل
منّور روشن
ہویا ہوا
خلوت تنہائی
خلیلوں محبوبِ خدا۔ انسانِ کامل‘مرشد کامل
Spread the love