Rate this post
دُنیا ڈھونڈن والے کتے، دَر دَر پھرن حیرانی ھُو
ہڈی اُتے ہوڑ تنہاں دِی، لڑدیاں عمر وِہانی ھُو
عقل دے کوتاہ سمجھ نہ جانن، پیون لوڑن پانی ھُو
باجھوں ذِکر ربّ دے بَاھُو ، کوڑی رام کہانی ھُو
مفہوم:
طالبان دنیا مال و دولت اور لذات دنیا کی تلاش میں دنیا بھر میں دوڑتے پھر رہے ہیں اور ان کے حصول کے لیے کتوں کی طرح ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔ ان کی تمام عمر کنویں کے بیل کی طرح گزر جاتی ہے اور عقل کے اندھوں کو اتنی خبر تک نہیں ہوتی کہ اللہ پاک انہیں رزق عطا فر ما رہا ہے اور ان کے رزق کا ضامن ہے، انہیں اللہ کو چھوڑ کر دنیا کے پیچھے بھاگنے کی ہرگز ضرورت نہیں ۔ سچ تو یہ ہے کہ اسم اللہ ذات کے ذکر کے بغیر اصل حقیقت حال تک راہنمائی اور رسائی ممکن ہی نہیں اور زندگی یونہی فضول بھاگ دوڑ میں تمام ہوتی ہے۔
الفاظ | مفہوم |
---|---|
ڈھوندن والے | تلاش کرنے والے |
ہوڑ | زور سے یا ضد سے قبضہ کرنا ۔ حریصانه قبض |
تنہاں دی | ان کی |
لڑدیاں | لڑتے ہوئے |
وہانی | بیت گئی |
کوتاہ | اندھے |
نہ جانن | نہیں جانتے |
پیون | پینے کے لیے |
لوڑن | تلاش کرتے ہیں |
باجھوں | بغیر |
کوڑی | جھوٹی |
رام کہان | کہانیاں، قصے ( ہاتھ وصال اللہ دے باھو سب کہانیاں قصے ھو ) |