دُنیا گھر منافق دے، یا گھر کافر دے سونہدی ھُو — Dunya ghar munafiqde, yaa ghar kafir de sonhdee Hoo

5/5 - (2 votes)
دُنیا گھر منافق دے، یا گھر کافر دے سونہدی ھُو
نقش نگار کرے بہتیرے، زَن خوباں سبھ مونہدی ھُو
بجلی وانگوں کرے لشکارے، سر دے اُتوں جھوندی ھُو
حضرت عیسی دِی سِلھ وانگوں بَاھُو، راہ ویندیاں نوں کونہدی ھُو

مفہوم:

دنیا ایک خوبصورت اور حسین لیکن مکار عورت ہے جس کے فریب کا شکار صرف دنیا دار ، منافق یا کافر ہی ہوتے ہیں۔ یہ اپنے فریبِ حسن اور بجلی کی سی جوانی سے سب کو لوٹ لیتی ہے اور اپنے محبین کو اسی طرح ہلاک کرتی ہے جس طرح حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانہ میں تین آدمیوں نے ایک سونے کی اینٹ کے لئے ایک دوسرے کی جان لے لی تھی۔

قصہ اس طرح ہے کہ تین مسافروں کو سونے کی ایک اینٹ مل گئی۔ ایک بازار سے کھانا لینے چلا گیا اور دواینٹ کی حفاظت کے لئے ٹھہر گئے ۔ دونوں نے سازش کی کہ جب وہ کھانا لے کر واپس آئے گا تو اس کو قتل کر کے اینٹ دونوں بانٹ لیں گے ۔ کھانا لانے والے کی نیت بھی خراب ہو گئی اور اس نے کھانے میں زہر ملا دیا۔ جب واپس آیا تو اس کو دونوں نے قتل کر دیا اور وہ دونوں بھی زہر یلا کھانا کھا کر مر گئے۔

الفاظ مفہوم
دے کے
سونہدی رہتی ہے، پھل پھول سکتی ہے
بہتیرے بہت زیادہ
زَن عورت
خوباں خوبصورت
سبھ تمام
مونہدی لوٹ لیتی ہے
وانگوں کی طرح
اُتوں اوپر
جھوندی چمک دمک کے ساتھ پھرتی ہے
سِلھ اینٹ پتھر کا ٹکڑا
راہ ویندیاں نوں راہ چلتے ہوؤں کو
کونہدی ذبح کرتی ہے
Spread the love