Rate this post
اِیہہ دنیا زَن حیض پلیتی، ہرگز پاک نہ ِتھیوے ھوُ
Eh dunya zann haize paleetee, hargiz paak na theeve Hoo
اِیہہ دنیا زَن حیض پلیتی، ہرگز پاک نہ ِتھیوے ھوُ
جیں فقر گھر دُنیا ہووے، لعنت اُس دے جیوے ھوُ
حُب دُنیا دی ربّ تھیں موڑے، ویلے فکر کچیوے ھوُ
سہ طلاق دُنیا نوں دئیے باھُوؒ، جیکر سچ پچھیوے ھوُ
مفہوم:
دنیا کی مثال اس حائضہ عورت کی سی ہے جو حیض کی حالت میں خواہ کتنی بار غسل کر لے یا پاک ہونے کی کوشش کرے، پاک نہیں ہو سکتی۔ اسی طرح یہ نجس و ناپاک دنیا کبھی پاک نہیں ہو سکتی۔ جو دعویٰ تو فقر کا کرتا ہو لیکن گھر میں مال و متاعِ دنیا جمع کر رکھا ہو اور دل میں ان کی محبت رکھتا ہو اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے کیونکہ دنیا اور دنیاوی مال و متاع تو راہِ فقر سے گمراہ کر کے اپنی محبت میں جکڑ لیتے ہیں۔ آپؒ فرماتے ہیں کہ طالب کو اس سے ہمیشہ بچنا چاہیے۔ جس طرح عورت کو تین طلاقیں دے دیں تو وہ شرعی طور پر حرام ہو جاتی ہے اور اس سے کوئی تعلق یا واسطہ باقی نہیں رہتا اُسی طرح تو بھی دنیا سے پیچھا چھڑا لے۔
لغت:
الفاظ | معنی |
---|---|
ایہہ | یہ |
ربّ تھیں موڑے | اللہ تعالیٰ سے دور کرے |
زن | عورت |
پلیتی | ناپاکی |
ویلے | کچیوے |
بر وقت | کیا جائے |
نہ تھیوے | نہیں ہوتی |
سہ طلاق | تین طلاقیں |
جیں | جس نے |
دنیا نوں دئیے | دنیا کو دیں |
ہووے | ہو |
جیکر | اگر |
جیوے | جینے پر۔ زندہ رہنے پر |
پچھیوے | پوچھا جائے |
حُبّ | محبت، چاہت |