Rate this post
ایہہ دُنیا زَن حیض پلیتی، کتنی مَل مَل دھووَن ھوُ
Alif Allah Chambe Dee Bootee, Mere Mann Wich Murshid Laaee Hoo
ایہہ دُنیا زَن حیض پلیتی، کتنی مَل مَل دھووَن ھوُ
دُنیا کارن عالم فاضل، گوشے بہہ بہہ رووَن ھوُ
جیندے گھر وِچ بُوہتی دنیا، اَوکھے گھُوکر سووَن ھوُ
جنہاں ترک دنیا تھیں کیتی باھو ،ؒ واہندی نکل کھلووَن ھوُ
مفہوم:
یہ دنیا اسی طرح پلید اور ناپاک ہے جس طرح عورت حیض کی حالت میں ناپاک ہوتی ہے۔ خواہ کتنا ہی پاکیزہ ہونے کی کوشش کرے، پاک نہیں ہو سکتی۔ اسی طرح جو حب ِدنیا میں مبتلا ہوتا ہے اس کی کوئی عبادت و ریاضت قبول نہیں ہوتی۔ کتنے ہی عالم فاضل دنیا اور اس کی لذات کو ریاضت اور چلہ کشی کے ذریعے ترک کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہوتے۔ جس کے گھر میں جتنی زیادہ دولت اور مَن میں جتنی زیادہ دنیا کی محبت ہوتی ہے وہ اتنا ہی بے چین اور بے سکون ہوتا ہے۔ ایسے لوگ آرام کی نیند بمشکل ہی سوتے ہیں کیونکہ مال کی حفاظت کی فکر انہیں سونے نہیں دیتی۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جن لوگوں نے مقصد ِحیات کو سمجھا اور خواہشاتِ دنیا سے منہ موڑ لیا وہ اس جہان سے کامیاب و کامران گئے۔
لغت:
الفاظ | مفہوم |
---|---|
ایہہ | یہ |
وچ | میں |
زَن | عورت |
بوہتی | وافر، زیادہ |
پلیتی | ناپاکی |
اوکھے | بمشکل |
مَل مَل | خوب اچھی طرح |
گھوکر | گہری، اطمینان اور سکون |
دھوون | دھونا |
سوون | سوئیں |
کارن | کے لیے |
جنہاں | جنہوں نے |
گوشے | کونے |
دنیا تھیں | دنیا سے |
بہہ بہہ | بیٹھ بیٹھ کر |
کیتی | کی |
رووَن | رونا |
واہندی | بہتی ندی، رواں دریا |
جیندے | جس کے |
کھلوون | پار نکل جانا |