Rate this post
ایہو نفس اساڈا بیلی، جو نال اساڈے سِدّھا ھوُ
Eyho nafs asaadaa belee, jo naal asaade siddhaa Hoo
ایہو نفس اساڈا بیلی، جو نال اساڈے سِدّھا ھوُ
زاہد عالم آن نوائے، جِتھے ٹکڑا ویکھے تِھدّا ھوُ
جو کوئی اِس دی کرے سواری، اُس نام اَﷲ دا لِدّھا ھوُ
راہ فقر دا مشکل باھوؒ، گھر ما نہ سیرا رِدّھا ھوُ
مفہوم:
یہ نفس اب مطمئنہ ہو کر ہمارا دوست اور ساتھی بن چکا ہے اور اب ہمارے ساتھ صراطِ مستقیم پر ہے۔ جبکہ اسی نفس نے ’’امارہ‘‘کی حالت میں کئی عالموں، فاضلوں اور زاہدوں کو خواہشات کا غلام اور مال و دولت کا حریص بنا دیا ہے اور وہ جہاں سے مال و زر ملنے کی امید ہوتی ہے وہیں دین کے بدلے دنیا خرید لیتے ہیں۔ جس نے مرشد کامل سے اسم ِg ذات حاصل کر لیا اور اس کا ذکر اور تصور اخلاص سے کیا اس کا نفس امارہ سے مطئنہ ہو گیا۔ فقر کے راستہ میں بڑے مشکل مراحل، منازل اور آزمائشیں ہیں۔ یہ کوئی اماں جی کا گھر میں پکا پکایا حلوہ نہیں ہے کہ جسے آسانی سے کھا لیا جائے
لغت:
الفاظ | مفہوم |
---|---|
ایہو | یہی |
ٹکڑا | روٹی |
اساڈا | ہمارا |
تِھدّا | روغنی، گھی والی، چپڑی ہوئی |
بیلی | دوست ،یار |
سواری | مراد نفس پر قابو پالے |
نال | ساتھ |
نام اللہ دا | اسمِh ذات |
اساڈے | ہمارے |
لدّھا | پایا، ڈھونڈا، حاصل کیا |
سِدّھا | سیدھا |
ما | والدہ، ماں |
آن نوائے | جھک گئے، گر گئے، گمراہ ہو گئے |
سیرا | حلوہ |
جتھے | جہاں |
رِدّھا | پکایا ہوا |