گند ظلمات اَندھیر غباراں، راہ نیں خوف خطر دے ھُو
Gannd zulmaat andher ghubaaraan, raah nain khauf khatar de Hoo
گند ظلمات اَندھیر غباراں، راہ نیں خوف خطر دے ھُو
مُکھ آبِ حیات منور چشمے، اُوتے سائے زلف عنبر دے ھُو
مُکھ محبوب دا خانہ کعبہ، جِتھے عاشق سجدہ کر دے ھُو
دو زُلفاں وِچ نین مصلّے، جتھے چاروں مذہب مِلدے ھُو
مثل سکندر ڈھونڈن عاشق، اِک پلک آرام نہ کر دے ھُو
خضر نصیب جنہاں دے باھوؒ، اوہ گھُٹ اُوتھے جا بھر دے ھُو
مفہوم:
عشق کا راستہ بڑا خطرناک،کٹھن اور ظلمات سے ہو کر گزرتا ہے جہاں ہر قدم پر خوف کے سائے ہیں۔ نفس، دنیا اور شیطان اِس راہ کے راہزن ہیں لیکن مرشد ِکامل نے مجھے حقیقت سے روشناس کرا دیا ہے۔ میرے مرشد کا چہرئہ انور آبِ حیات کا منور سرچشمہ اوردِلوںکا کعبہ ہے اور یہ عاشقوں کی سجدہ گاہ ہے۔ جب میرے مرشد کی نگاہ سے میرے دِل سے حجابات دور ہوئے تو پتہ چلا کہ اصل دین تو وصالِ الٰہی ہے اور یہیں پر چاروں فقہ حنفی، مالکی، حنبلی اور شافعی یکتا ہو جاتے ہیں۔ جو صادق عاشق ہیں وہ میرے مرشد کی مجلس کی تلاش میں بیقرار رہتے ہیں اور اس کے لیے ہر لمحہ جدوجہد اور کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔ جنہیں یہاں سے آبِ حیات کا ایک قطرہ بھی پینے کو مل گیا انہوں نے حیاتِ جاودانی حاصل کر لی۔
٭ یہ بیت سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو نے اپنے مرشد کے بارے میں فرمایا ہے اور اپنے مرشد کے بارے میں خود فرماتے ہیں:
دَست بیعت کرد مارا مصطفیؐ
لغت:
الفاظ | مفہوم |
---|---|
گند | گندگی |
ظلمات | ظلمت کی جمع مراد گہری تاریکی۔ شر |
غباراں | غبار کی جمع |
نیں | ہیں |
مُکھ | چہرہ۔ منہ |
آبِ حیات | ہمیشہ کی زندگی دینے والا پانی |
اُوتے | اوپر |
زلف عنبر | زلف ِ عنبرین مراد خوشبودار زلف |
دا | کا |
جِتھے | جہاں |
چاروں مذہب | حنفی، حنبلی، شافعی، مالکی فقہ |
مثل سکندر | سکندر کی طرح |
ڈھونڈن | تلاش کرتے ہیں |
اِک پلک | ایک لمحہ |
خضر نصیب | حضرت خضر علیہ السلام جیسی قسمت |
اوہ | وہ |
اُوتھے | وہاں |
بھردے | پیتے ہیں |