Rate this post
غ غوث قطب سب اُورے اُوریرے، عاشق جان اگیرے ھُو
Ghain Ghaus qutb sab ure urere, aashiq jaan agere Hoo
غ غوث قطب سب اُورے اُوریرے، عاشق جان اگیرے ھُو
جس منزل تے عاشق پہنچن، اُوتھے غوث نہ پاون پھیرے ھُو
عاشق وِچ وصال دے رہندے، جنہاں لامکانی ڈیرے ھُو
میں قربان تنہاں توں باھوؒ، جنہاں ذاتوں ذات بسیرے ھُو
مفہوم:
جو منزل اور مقام حق تعالیٰ کی بارگاہ میں عاشق ِذات کا ہے اس مقام اور منزل تک غوث و قطب کا گزر تک نہیں ہے۔ عاشقانِ ذات نے ’’لامکان‘‘ میں ڈیرے لگائے ہوئے ہیں اور ہمیشہ وصالِ ذات میں رہتے ہیں۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں اِن عاشقوں کے قربان جائوں جو اپنی ہستی کو ختم کر کے ذاتِ حق میں فنا ہو چکے ہیں۔
لغت:
الفاظ | مفہوم |
---|---|
اُورے اُوریرے | ادھر ہی، قریب ہی |
جان اگیرے | آگے جاتے ہیں |
پہنچن | پہنچیں |
اُوتھے | وہاں |
نہ پاون پھیرے | پہنچ نہیں سکتے |
وِچ | میں |
وصال | ملاپ مراد وصالِ الٰہی |
رہندے | رہتے ہیں |
جنہاں | جن کا، جن کے |
لامکانی ڈیرے | عالم ِ ھاھویت یا عالم ِ احدیت کا مستقل حصول |
تنہاں توں | اُن کے |
ذاتوں ذات بسیرے | جو فنا فی اللہ بقا باللہ ہو گئے ہیں |