Rate this post
گیا اِیمان عشقے دے پاروں، ہو کر کافر رہیے ھُو
Giaa iman ishqe de paaron, ho kar kafir raheeye Hoo
گیا اِیمان عشقے دے پاروں، ہو کر کافر رہیے ھُو
گَھت زُنّار کُفر دا گَل وِچ، بت خانے وِچ بہیے ھُو
جس جا جانی نظر نہ آوے، اُوتھے سجدا مول نہ دئیے ھُو
جاں جاں جانی نظر نہ آوے، باھوؒ کلمہ مول نہ کہیے ھُو
مفہوم:
ایمان کی اصل حقیقت کا نقطہ ٔعروج عشق ہے۔ اگر عشق کی وجہ سے ایمان چلا جائے تو عشق کو ترک کرنے کی بجائے کافر ہو کر رہنا ہی بہتر ہے کیونکہ وصالِ الٰہی عشق سے حاصل ہوتا ہے۔ اگر وصالِ الٰہی کے لیے کفر کا زنار گلے میں ڈال کر بت خانے میں بھی بیٹھنا پڑے تو ہچکچانا نہیں چاہیے۔ جس جگہ ذاتِ حق تعالیٰ نظر نہ آئے وہاں سجدہ ہرگز نہیں کرنا چاہیے اور جہاں اللہ تعالیٰ کا دیدار نہ ہو وہاں کلمہ ہرگز نہیں پڑھنا چاہیے۔
لغت:
الفاظ | مفہوم |
---|---|
عشقے | عشق |
دے | کے |
پاروں | وجہ سے، کے سبب |
رہیے | رہیں |
گَھت | ڈال کر |
زُنّار | وہ سوتی دھاگہ جو ہندو لوگ گلے میں ڈالتے ہیں |
دا | کا |
گَل وِچ | گلے میں |
بہیے | بیٹھ جائیں |
جس جا | جس جگہ |
جانی | اللہ تعالیٰ |
نظر نہ آوے | دیدار نہ ہو |
اُوتھے | وہاں |
مول | ہر گز |
دئیے | دیں، کریں |
جاں جاں | جہاں جہاں |
کہیے | پڑھیے، کہیں |