Rate this post
حافظ پڑھ پڑھ کرن تکّبر، مُلّاں کَرن وڈیائی ھوُ
Hafiz parh parh karan takabbur, mullaan karan vadiaaee Hoo
حافظ پڑھ پڑھ کرن تکّبر، مُلّاں کَرن وڈیائی ھوُ
ساون مانہہ دے بدلاں وانگوں، پھرن کتاباں چائی ھوُ
جِتھے ویکھن چنگا چوکھا، اُوتھے پڑھن کلام سوائی ھوُ
دونیں جہانیں مُٹھے باھوؒ، جنہاں کھادِی ویچ کمائی ھوُ
مفہوم:
حفاظ اپنے حفظ ِ قرآن پر اور علمائے ظاہر اپنے علوم پر تکبر میں مبتلا ہیں۔ یہ لوگ اپنے علم کو حصولِ دنیا کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ جب کوئی اپنے مطلب کے مطابق دینی مسائل کا حل چاہتا ہے تو یہ لوگ مال و متاع کے بدلے دین کی حقیقت کو چھپا کر اور مختلف تاویلیں نکال کر لوگوں کو راہِ حق سے گمراہ کرتے ہیں۔ آپؒ فرماتے ہیں کہ جنہوں نے دنیا اور دولت کے بدلے میں اپنا علم و ایمان بیچ دیا وہ دونوں جہانوں میں رحمت ِحق تعالیٰ سے محروم رہ گئے۔
لغت:
الفاظ | معنی |
---|---|
وڈیائی | غرور |
ساون مانہہ | برسات کا مہینہ مراد ہے |
بدلاں | بادل |
وانگوں | کی طرح |
پھرن | پھرتے ہیں |
چائی | اٹھائے پھرتے ہیں |
جتھے | جہاں |
ویکھن | دیکھیں |
چنگا | بہترین اور اچھا |
چوکھا | زیادہ |
اُوتھے | وہاں |
سوائی | اور زیادہ |
دونیں جہانیں | دونوں جہانوں میں |
مُٹھے | محروم رہے |
ویچ | بیچ کر |