جَیں دل عشق خرید نہ کیتا، سو دِل بخت نہ بختی ھُو

Rate this post
You need to add a widget, row, or prebuilt layout before you'll see anything here. 🙂

 جَیں دل عشق خرید نہ کیتا، سو دِل بخت نہ بختی ھُو

Jain dil ishq khareed na keetaa, so dil bakht na bakhtee Hoo

جَیں دل عشق خرید نہ کیتا، سو دِل بخت نہ بختی ھُو
اُستاد ازل دے سبق پڑھایا، ہَتھ دِتیوس دِل تختی ھُو
بَر سَر آیاں دَم نہ مارِیں، جاں سَر آوے سختی ھو
پڑھ توحید تے تھیویں واصل، باھوؒ سبق پڑھیوے وقتی ھُو

مفہوم:

جس نے اس دنیا میںعشق ِ الٰہی کا سودا نہ کیا وہ بڑا ہی بد بخت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ازل سے عشق کا سبق پڑھا دیا ہے اور اس کا راز دِل (باطن) میں رکھ دیا ہے۔ راہِ عشق کے امتحانات، سختیوں اور مشکلات کو حوصلے اور ہمت سے برداشت کرنا چاہیے۔ عشق کے میدان میں کامیابی پر نہ تو اِترانا مناسب ہے اور نہ ہی غرور کرناچاہیے۔ تو حید میں فنا ہو کر ہمہ تن توحید ہو جانا ہی کامیابی ہے اور اس منزل کی طرف تیزی سے بڑھنا چاہیے کیونکہ وصالِ الٰہی کے بغیر باقی تمام منازل، مراتب اوردرجات غیر اہم ہیں۔

لغت:

الفاظ مفہوم
جَیں دل جس دِل نے
بخت قسمت۔ نصیب
اُستاد ازل مراد حق تعالیٰ
ہَتھ دِتیوس ہاتھ دیا
دِل تختی دل کی کتاب یعنی باطن، روح
بَر سَر پورا ہو کر
جاں جب
سَر آوے سر آئے۔ سامنا ہو
توحید اسمِ اللہ ذات، صورتِ توحید
تے تب
تھیویں ہو جائے
واصل وصالِ الٰہی نصیب ہو جائے
وقتی جلدی، بغیر دیر کیے
Spread the love