جو پاکی بن پاک ماہی دے، سو پاکی جان پَلیتی ھُو

Rate this post

جو پاکی بن پاک ماہی دے، سو پاکی جان پَلیتی ھوُ

Jo  paakee  bin  paak  maahee  de,  so  paakee  jaan  paleetee  Hoo

  جو پاکی بن پاک ماہی دے، سو پاکی جان پَلیتی ھوُ

ہک بت خانے جا واصل ہوئے،ہک خالی رہے مَسِیتی ھوُ

عشق دِی بازی لئی اُنہاں، جنہاں سر دیندیاں ڈِھل نہ کیتی ھوُ

ہرگز دوست نہ مِلدا باھوؒ، جنہاں تَرَٹیّ چَوڑ نہ کیتی ھوُ

مفہوم:

جو پاکیزگی مرشد ِ کامل کی بیعت کے بغیر زہدو ریاضت اور عبادت سے حاصل ہو اس کو پاکیزگی نہیں ناپاکی اور پلیدی سمجھ یعنی جو درجات، مقامات اور مشاہدات مرشد کامل کے بغیر حاصل ہوں وہ استدراج ہیں۔ جس کو مرشد کی غلامی نصیب ہو اس کو بت خانہ میں جا کر بھی وصالِ الٰہی حاصل ہو جاتا ہے کیونکہ مرشد ہر لمحہ اس کی نگہبانی کرتا ہے۔ لیکن مرشد کے بغیر خواہ ساری عمر مسجد میں عبادت کرتے گزار دی جائے پھر بھی محرومی ہی مقدر بنتی ہے۔ عشق کی بازی میں وہی فتح یاب ہوتے ہیں جو سر دینے میں ذرا بھی تامل نہیں کرتے۔ دیدارِ الٰہی اور وصالِ حق تعالیٰ گھر بار لٹائے بغیر نصیب نہیں ہوتا۔

 

لغت:

الفاظ معنی
پاکی پاکیزگی ۔ تقدس
بن بغیر
ماہی مراد ہے مرشد کامل اکمل
دے کے
جان سمجھ
پلیتی ناپاکی ۔ پلیدی
ہک ایک
بت خانے بت خانوں میں۔ مراد مساجد اور عبادت گاہوں میں زہدو ریاضت کے بغیر صرف مرشد کامل کی نگاہ سے
مَسیتی مسجد
دِی کی
بازی لئی اُنہاں بازی انہوں نے جیتی۔ کامیاب ہوئے
سر دیندیاں سر قربان کرتے ہوئے
ڈِھل دیر، دریغ
دوست محبوبِ حقیقی، اللہ تعالیٰ
تَرَٹیّ چوڑ گھر بار لٹانا، قربان کرنا
Spread the love