کُنْ فَیَکُوْن جدوں فرمایا، اَساں وِی کولے ہاسے ھُو

Rate this post

  کُنْ فَیَکُوْن جدوں  فرمایا،   اَساں  وِی  کولے  ہاسے   ھُو

Kun Fayakun jaddoon farmaaiaa, asaan vee kole haase Hoo

    کُنْ فَیَکُوْن جدوں  فرمایا،   اَساں  وِی  کولے  ہاسے   ھُو

  ہِکے ذات ربّ دِی آہی، ہکے جگ وِچ ڈھنڈیاسے ھُو

  ہکے لامکان مکان اساڈا،ہکے آن بتاں وِچ پھاسے ھُو

نفس پلیت پلیتی کیتی باھوؒ، کوئی اصل پلیت تاں ناسے ھُو

 

مفہوم:

جب ربّ تعالیٰ نے ’’کن‘‘ کہہ کر کائنات کو تخلیق فرمایا تو ہم بھی ساتھ ہی موجود تھے۔ ایک وہ وقت تھا کہ جب اﷲ تعالیٰ کی ذات ہمارے سامنے موجود تھی اور ایک یہ وقت ہے کہ ہم لباسِ بشر میں قید اسی ذات کو ڈھونڈتے پھر رہے ہیں۔ کبھی ’’لامکاں‘‘ میں ہمارا بسیرا تھا اور اب عنصری اجسام میں قید ہیں۔ ہماری ارواح کو نفس نے آلودہ اور ناپاک کر دیا ہے ورنہ ہم اصل میں تو ایسے نہیں ہیں۔ 

 

لغت:

الفاظ مفہوم
کُنْ ہوجا
فَیَکُوْن ہو گیا
جدوں جب
اَساں ہم بھی
کولے پاس ہی
ہاسے تھے
ہِکے ایک
دِی کی
آہی تھی
ڈھنڈیاسے ڈھونڈتے ہیں
اساڈا ہمارا
بتاں بشری جسم
پھاسے پھنس گئے
پلیت پلید۔ ناپاک
پلیتی ناپاکی۔ پلیدی
کیتی کی۔ کیا
ناسے نہ تھے
Kun Fayakun jaddoon farmaaiaa, asaan vee kole haase Hoo
Spread the love