Rate this post
لوہا ہوویں پیا کٹیویں، تاں تلوار سڈِیویں ھُو
Lohaa hoven peaa kuteeveen, taan talwaar sadeeveen Hoo
لوہا ہوویں پیا کٹیویں، تاں تلوار سڈِیویں ھُو
کنگھی وانگوں پیا چریویں، تاں زُلف محبوب بھریویں ھُو
مہندی وانگوں پیا گُھوٹیویں، تاں تَلی محبوب رنگیویں ھُو
وانگ کَپاہ پیا پنجیویں، تاں دستار سڈیویں ھُو
عاشق صادِق ہوویں باھوؒ، تاں رَس پریم دِی پیویں ھُو
مفہوم:
اس بیت میں حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ راہِ عشق میں پیش آنے والے امتحانات اور آزمائشوں کاذکر مثالوں اور تشبیہات کے ذریعے واضح کرتے ہوئے فرماتے ہیں: لوہے کو گرم کر کے کوٹا جاتا ہے تو تلوار بنتی ہے، جب لکڑی اپنا سینہ چروا کر کنگھی بنتی ہے تب محبوب کی زلف کو چھونے کی سعادت حاصل کرتی ہے، مہندی پتھر پر پسنے کے بعد ہی محبوب کی ہتھیلیوں کی زینت بنتی ہے اور کپاس پینجہ مشین میں سے گزر کر دستار بنتی اور محبوب کے سر پر سجتی ہے۔ اے طالب! اگر تو عاشق صادق ہے اور وصالِ حق تعالیٰ چاہتا ہے تو جان لے کہ مشکلات، آزمائشوں اور مصائب کا سامنا کرنے کے بعد ہی وصالِ الٰہی نصیب ہوگا۔
لغت:
الفاظ | مفہوم |
---|---|
لوہا ہوویں | لوہا ہو |
پیا کٹیویں | کوٹا جائیں |
تاں | تب |
سڈیویں | کہلائے |
وانگوں | مانند۔ طرح |
پیا چریویں | چیرا جاتا رہے |
بھریویں | بھرا جائے۔ سیر ہو |
گھوٹیویں | رگڑا جائے |
تَلی | ہاتھ اور پائوں کی ہتھیلی |
رنگیویں | رنگا جائے |
وانگ | طرح |
کَپاہ | کپاس |
پیا پنجیویں | پینجتا رہے |
رَس پریم دِی | محبت کا رس |
پیویں | پیئے۔ پیو گے |