Rate this post
مرشد باجھوں فقر کماوے، وِچ کفر دے بُڈے ھُو
Murshid baajhon Faqr kamaave, wich kufr de budde Hoo
مرشد باجھوں فقر کماوے، وِچ کفر دے بُڈے ھُو
شیخ مشائخ ہو بہندے حجرے، غوث قطب بن اُڈے ھُو
تسبیحاں نَپ بَہن مسیتی جویں، مُوش بہندا وَڑ کھُڈے ھُو
رات اندھاری مشکل پینڈا باھوؒ، سَے سَے آون ٹھڈے ھُو
مفہوم:
مرشد کامل کی راہنما ئی کے بغیر انسان نہ صرف وصالِ حق سے محروم رہتا ہے بلکہ بعض اوقات کفر میں مبتلا ہو کر گمراہ ہو جاتا ہے کیونکہ جب اسے اپنی عقلی جدوجہد سے خدا کا وصال نصیب نہیں ہوتا تب وہ سمجھ لیتا ہے کہ اسکا وجود ہی نہیں ہے۔ یوں وہ کفر کے اندھیر وں میں گم ہو جاتا ہے یا اَنا پرستی اور خود پرستی میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ کوئی رجوعاتِ خَلق کا شکار ہو کر کسی حجر ے میں نام نہاد پیر بن کر بیٹھ جا تا ہے اور غوث و قطب کہلانے لگتا ہے۔ کوئی تسبیح پکڑ کر مسجد یا حجرے میں یوں جا بیٹھتا ہے جس طرح کوئی چوہا بِل میں دبک کر بیٹھ جا تا ہے اور اس طرح اپنی عبادت و ریاضت کا ڈھونگ رچاتا ہے۔ مرشد ِکامل کے بغیر لاعلمی کی تاریکی میں رہتے ہوئے اس دشوار گزار راستے میں ٹھوکریں ہی ٹھوکریں ہیں۔
لغت:
الفاظ | مفہوم |
---|---|
صحی | صحیح۔ درست۔ ٹھیک |
تکھیرے | تیز تر |
کیتوسے | کرلیا۔ حقیقت معلوم ہوگئی |
نت | ہر وقت۔ ہمیشہ، ہر لمحہ |
جداں | جب، جس وقت |
سُوہاں | واقف، بھیدی |
چمکیا | روشن ہوا، منور ہوا |
بھاہیں | آگ |
اگوہاں | اور آگے |
بالن | جلنے والی لکڑیاں، ایندھن |
رات دیہاں | رات اور دِن |
دھوہاں | دھواں |
دیوے | دیتا ہے |
شوہ | محبوب مراد اللہ تعالیٰ |
تاہ | تپش، گرمی، آگ |
تداں | تب |
لدھیوسے | ملے گا |