Rate this post
180-ن
ناں ربّ عرش معلیّٰ اُتےّ، ناں ربّ خانے کعبے ھوُ
Naa Rabb Arsh Muallaa utte, naa Rabb Khaane Kaabe Hoo
ناں ربّ عرش معلیّٰ اُتے، ناں ربّ خانے کعبے ھوُ
ناں ربّ علم کتابیں لبھا، ناں ربّ وِچ محرابے ھوُ
گنگا تِیر تِھیں مول نہ ِملیا، مارے پینڈے بے حسابے ھوُ
جد دا مرشد پھڑیا باھوؒ، چھٹے کلُ عذابے ھوُ
مفہوم:
میں نے اللہ تعالیٰ کو تلاش کیا تو معلوم ہوا کہ اللہ پاک کا ٹھکا نہ نہ ہی عرشِ معلیّٰ پر اور خانہ کعبہ میں ہے اور نہ ہی مساجد و محراب اور عبادت گاہوں میں ہے۔ نہ ہی کتابوں کے مطالعہ اور علم حاصل کرنے سے ربّ ملتا ہے اور نہ ہی جنگلو ں میں جا کر زہد و ریاضت کرنے سے۔ دراصل اللہ تعالیٰ کا ٹھکانہ مر شد کامل (صاحب ِراز) کے سینے میں ہے۔ میں نے جب سے مرشد کا دامن پکڑا ہے تلاشِ حق تعالیٰ کیلئے میری ساری مشقتیں اور پریشانیاں ختم ہو گئی ہیں۔
لغت:
الفاظ | مفہوم |
---|---|
ناں | نہ |
اُتّے | اوپر۔ پر |
کتابیں | کتابوں میں |
لبھا | ملا۔ پایا |
وِچ محرابے | مسجد میں امام کے سجدہ کرنے کی جگہ |
گنگا تِیر تِھیں | گنگا ہندوئوں کا مشہور مقدس دریا ہے جس کے کنارے بہت سے تیرتھ (ہندوئوں کے استھان) ہیں جن میں سے ہردوارا بہت مشہور ہے۔ یہاں مراد عبادت گاہیں ہیں۔ |
مول | ہرگز |
مِلیا | ملا |
پینڈے | فاصلے۔ مسافت |
بے حسابے | بے شمار۔ بے حساب |
جددا | جب سے |
چُھٹے | چھوٹ گئے |
کُل | تمام |
عذابے | عذاب |