نیڑے وَسَّن دور دَسیون، ویڑھے ناہیں وڑدے ھُو Nerre wassan dur daseevan, verhe naaheen varrde Hoo

Rate this post

188-  ن

نیڑے وَسن دور دَسیون، ویڑھے ناہیں وڑدے ھوُ

 Nerre wassan dur daseevan, verhe naaheen varrde Hoo

 نیڑے وَسن دور دَسیون، ویڑھے ناہیں وڑدے ھوُ 

اندروں ڈھونڈن  دا وَل نہ آیا،  مُورکھ باہروں ڈھونڈن چڑھدے ھوُ

دور گیاں کجُھ حاصل ناہیں، شوہ لبھے وچ گھر دے ھوُ

دل کر صیقل  شیشے وانگوں باھوؒ، دور تھیون کلُ پردے ھوُ

مفہوم:

مالک ِحقیقی تو شہ رگ سے بھی نزدیک ہے لیکن تمہیں دور دکھائی دیتا ہے اور دِل میں نظر ہی نہیں آتا۔ دراصل تمہیں اپنے من میں محبوب کو ڈھونڈنے کا طریقہ اور راستہ معلوم نہیں اس لیے باہر تلاش کرتے پھر رہے ہو۔ باہر تلاش کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، محبوب تو من کے اندر مل جاتا ہے لیکن اِس کے لیے پہلے سروری قادری مرشد کامل اکمل کی زیر ِنگرانی اسمِ اللہ  ذات کے ذکر اور تصور سے دِل کا زنگ دور کرو۔ اگر ایسا کر لیا تو تمام حجابات ختم ہو جائیں گے اور محبوب سامنے نظر آئے گا۔

لغت:

الفاظ مفہوم
نیڑے نزدیک
وَسَّن رہتے ہیں۔ بستے ہیں
دَسیون دکھائی دیتے ہیں
ویڑھے ناہیں وڑدے گھر نہیں آتے۔ صحن میں داخل نہیں ہوتے
اندروں اپنے اندر سے
ڈھونڈن ڈھونڈنے کا
وَل طریقہ
مُورکھ بد بخت۔ احمق
شوہ ذاتِ باری تعالیٰ
لبھے ملتا ہے
گھر اپنے دِل کے اندر سے
صیقل صاف کر
وانگوں کی طرح
تھیون ہو جائیں
کُل تمام
Spread the love