Rate this post
پاک پلیت نہ ہوندے ہرگز، توڑے رہندے وِچ پلیتی ھُو
Paak paleet na honde hargiz, torey raihnde wich paleetee Hoo
پاک پلیت نہ ہوندے ہرگز، توڑے رہندے وِچ پلیتی ھُو
وحدت دے دریا اُچھلے، ہک دِل صحی نہ کیتی ھُو
ہک بت خانیں واصل ہوئے، ہک پڑھ پڑھ رہن مسیتی ھُو
فاضل سُٹ فضیلت بیٹھے باھو،ؒ عشق نماز جاں نیتی ھُو
لغت:
مفہوم:
ازلی طالبانِ مولیٰ اگر دنیا، نفس اور شیطان کے جال میں پھنس بھی جائیں تو سدا اُن کے پھندے میں نہیں رہتے اور کبھی نہ کبھی اپنی اصل (اللہ تعالیٰ) کی طرف پلٹ ہی آتے ہیں۔ روحانی طور پر پاکیزہ لوگ اگر گناہ آلود، شرک، بے دینی اور لہو ولعب والی جگہ پر بھی رہیں تو اس کا اُن کے باطن پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ وحدت کا دریا تو موجزن ہے اور ٹھاٹھیں مار رہا ہے لیکن دِل کے اندھے اسے پہچان نہیں پا رہے اور اس نعمت سے یہ لوگ محروم ہیں۔ بعض لوگ بت خانہ جاکر (عبادت گاہوں کے علاوہ کسی اور جگہ) بھی معرفت ِ حق تعالیٰ حاصل کر لیتے ہیں اور بعض مساجد میں بیٹھ کر بھی اپنے تکبر، عُجب، انانیت اور نورِ بصیرت سے عاری ہونے کے سبب اس سے محروم رہتے ہیں۔ جب عشق دِل پر قبضہ کرلیتا ہے تو کئی عالم فاضل اپنی فضیلت اور مراتب چھوڑ کرعاشق ِ ذات بن جاتے ہیں۔
الفاظ | مفہوم |
---|---|
ملیاں | ملنے سے |
کولوں | سے |
پیڑ | درد۔ دُکھ۔ یعنی مقصود حاصل نہ ہو |
ناہیں | نہ ہو |
ناں | نہ |
پھڑناں | پکڑنا ، بیعت ہونا |
جاوے | جائے |
جے | اگر |
نُوں | کو |
دتیاں | دینے سے |
دَھرناں | رکھنا |
حق | اللہ تعالیٰ |
مَن | روح۔ باطن |
ہووے | ہو جائے |
اوہ | وہ |
موتوں | موت سے |
کی | کس لیے ۔کیونکر |
ڈَرناں | ڈرنا، خوف کھانا |
ارشاد | ہدایت |
ہادی | ہدایت دینے والا یعنی مرشد کامل |