پڑھ پڑھ عِلم مشائخ سداون، کرن عبادت دوہری ھُو

Rate this post

پ-

پڑھ پڑھ عِلم مشائخ سداون، کرن عبادت دوہری ھُو 

Parh parh ilm Mashaikh sadaavan, karan ibaadat dohree Hoo

پڑھ پڑھ عِلم مشائخ سداون، کرن عبادت دوہری ھُو
اندر جھگی پئی لٹیوے، تن من خبر ناں موری ھُو
مولا والی سدا سکھالی، دل توں لاہ تکوری ھُو
باھوؒ ربّ تنہاں نوں حاصل، جنہاں جگ نہ کیتی چوری ھُو

مفہوم۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو نہ کسی مرشد ِکامل سے علم ِحقیقت (علم ِباطن) حاصل کرتے ہیں اور نہ ہی انہیں حضورِ اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہٖ سلم کی بارگاہ سے تلقین و ارشاد کی اجازت ہوتی ہے بلکہ صرف شریعت کا علم ِظاہر حاصل کر کے مشائخ کی مسند پر براجمان ہو جاتے ہیں اور لوگوں کو دکھانے کے لئے خوب عبادت و ریاضت کرتے ہیں۔ لیکن ان کے باطن میں نفس اور شیطان نے سرنگ بنا رکھی ہوتی ہے اور خود اُن کا اپنا ایمان سلب ہو چکا ہوتا ہے جس کی انہیں خبر تک نہیں ہوتی۔ اس لئے اے شیخ! تو اپنی آنکھوں سے غفلت کا پردہ اور دل سے زنگ اور سیاہی اتار اور حقیقت کو پانے کے لئے کسی مرشد کامل اکمل کا دامن پکڑ۔ کیونکہ وصالِ الٰہی تو ان کو حاصل ہوتا ہے جو راہِ فقر میں عقل، چالاکی اور مکر و فریب سے کام نہیں لیتے بلکہ دنیا سے منہ موڑ کر استقامت، خلوصِ نیت اور رضائے الٰہی کے مطابق راہِ فقر پر گامزن رہتے ہیں۔

لغت:

الفاظ مفہوم
مشائخ شیخ کی جمع یعنی پیر یا مرشد
موری نقب
سداون کہلاتے ہیں
مولا والی اللہ مالک ہے
کرن کرتے ہیں
سدا سکھالی سدا سُکھی یا ہمیشہ سکون
دوہری دگنی، زیادہ
دِل توں دِل سے
جھگی گھر
لاہ اتار دے
لٹیوے لٹ رہی ہے
تکوری سیاہی، زنگ (تکوری دھوئیں کی تہہ کو کہتے ہیں)
تن جسم (ظاہر)
تنہاں نوں اُن کو
من باطن
جنہاں جنہوں نے
ناں نہ
کیتی کی
Spread the love