Rate this post
ثابت عشق تنہاں نوں لدَّھا، جِنہاں تَرَٹی چَوڑ چا کیتی ھُو
Saabat ishq tinhaan noon laddhaa, jinhaan trattee chaurr cha keetee Hoo
ثابت عشق تنہاں نوں لدَّھا، جِنہاں تَرَٹی چَوڑ چا کیتی ھُو
نہ اوہ صوفی نہ اوہ صافی، نہ سجدہ کرن مسیتی ھُو
خالص نِیل پرانے اُتے، نہیں چڑھدا رنگ مجیٹھی ھُو
قاضی آن شرع وَل باھوؒ، کدیں عشق نماز نہ نیتی ھُو
مفہوم:
عشق ِحق تعالیٰ تو وہ پاتے ہیں جو راہِ عشق میں اپنا گھر بار تک لٹا دیتے ہیں اور جن پر عشق کا رنگ چڑھ جائے تو اسکو کوئی اتار نہیں سکتا۔ مالک ِحقیقی کے عاشق نہ تو صوفی ہیں نہ ہی صافی ہیں اور نہ ہی وہ مساجد میں عبادت میں مشغول رہتے ہیں بلکہ وہ تو عشق ِالٰہی میں جذب ہو کر دیدارِ حق تعالیٰ میں محو ہیں۔ علمائے ظاہر ہمیشہ ظاہر پر زور دیتے ہیں جبکہ عاشق ظاہر و باطن کا جامع ہوتا ہے۔ جن پر عشق ِحقیقی کا رنگ چڑھ جائے ان پر کوئی رنگ اثر نہیں کرتا۔ علمائے شریعت سے ذرا یہ تو دریافت کرو کہ عاشق نے کب نماز ادا نہیں کی! عاشق تو ہر لمحہ سربسجود رہتا ہے۔ البتہ ان علما نے خود کبھی عشق کی نماز نہیں پڑھی بلکہ صرف جسمانی نماز پر ہی زور دیتے ہیں-
لغت:
الفاظ | مفہوم |
---|---|
ثابت | مضبوط پختہ۔ پکا |
لدَّھا | ملا |
تَرَٹی چوڑ کرنا | گھر بار لٹانا ،قربان کرنا |
صوفی | زہد و ریاضت کی بنا پر باطن میں کوئی مقام و مرتبہ حاصل کرنے والا |
صافی | ہر وقت نفس کی صفائی میں متفکر رہنے والا شخص |
مسیتی | مسجد |
رنگ مجیٹھی | وہ رنگ جس پر دوسرا کوئی رنگ نہ چڑھ سکے |
آن | آئیں |
شرع وَل | شریعت کی طرف |
کدیں | کبھی |
نیتی | نیت کرنا، ادا کرنا |