Rate this post
سبق صفاتی سوئی پڑھدے، جو وت ہینے ذاتی ھُو
عِلموں عِلم اُنہاں نوں ہویا، جیہڑے اصلی تے اثباتی ھُو
نال محبت نفس کٹھو نیں، کڈھ قضا دِی کاتی ھُو
بہرہ خاص اُنہاں نوں باھُو ، جنہاں لدّھا آب حیاتی ھُو
مفہوم:
اسمائے صفات کا ذکر تو وہی کرتے ہیں جو کمزور اور بزدل ہوتے ہیں اور جن میں عشق الہی کا بھاری بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں ہوتی ۔اسم اللہ ذات کی کنہ اور حقیقت تک رسائی تو بلند ہمت اور عالی مرتبت طالبانِ مولی کا ازلی ورثہ ہے۔ یہی لوگ ہیں جنہوں نے تسلیم ورضا کے خنجر سے نفس کو ذبح کر دیا ہے فقر کی انتہا تک تو وہ پہنچے ہیں جو سلطان الاذکار ھو کا آب حیات پی چکے ہیں۔
الفاظ | مفہوم |
---|---|
سبق صفاتی | صفاتی اسما کا ذکر اور اسم ذات کے علاوہ دوسرے ذکر اذکار |
سوئی | وہی |
وت | پھر، پھر سے |
ہینے | کمزور، بزدل |
اُنہاں نوں | اُن کو |
جیہڑے | وہی، جو |
اثباتی | ثابت قدم |
کٹّھونیں | ذبح کر |
کَڈھ | نکال |
قضا | تسلیم و رضا |
کاتی | چھری |
بہرہ | حصہ |
لدّھا | ملا |
آب حیاتی | اسم اللہ ذات |