Rate this post
سینے وچ مقام ہے کیندا ، سانوں مُرشد گل سمجھائی ھُو
ایہو ساہ جو آوے جاوے، ہور نہیں شے کائی ھُو
اس نوں اِسم الاعظم آکھن، ایہو سِر الہی ھُو
ایہو موت حیاتی باھُو، ایہو بھیت الہی ھُو
مفہوم:
آپ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مرشد کامل نے ہمیں اس راز سے آگاہ کر دیا ہے کہ دل (باطن ) کے اندر حق تعالیٰ کا مقام ہے۔ تصور اور سانس کے ذریعے جو ذکر اسم اللہ ذات کیا جارہا ہے یہی اسم اعظم ہے، یہی اللہ تعالیٰ کا سِرّ ہے اور یہی موت وحیات ہے۔ یعنی جو سانس ذکر اسم اللہ ذات کے ساتھ نکلتا ہے وہ حیات ہے اور اسم اللہ ذات کے ذکر کے بغیر نکلنے والا سانس مردہ ہے۔ دل کے اندر اللہ تعالیٰ کا دیدار حیات ہے اور اس سے محرومی موت ہے جیسا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں میں نے دل میں اللہ تعالیٰ کا دیدار کیا ۔
الفاظ | مفہوم |
---|---|
سینے وچ | باطن میں ۔ سینے میں |
مقام | جگہ |
گیندا | کس کا |
سانوں | ہمیں |
گل | بات |
ایہو | یہی |
شاه | سانس ۔ دم |
آوے جاوے | آجا رہا ہے |
ہور | اور |
ثے | کہاں |
کائی | کوئی |
اس نوں | اس کو ۔ اسے |
آکھن | کہیں |
بتر | راز |
بھیت | بھید |