سَے روزے سَے نفل نمازاں، سَے سجدے کر کر تھکے ھُو — Sey roze Sey nafal namaazaan, sey sajde kar kar thakke Hoo

Rate this post
سَے روزے سَے نفل نمازاں، سَے سجدے کر کر تھکّے ھُو
سَے واری مکّے حج گزارن، دل دی دوڑ ناں مکّے ھُو
چِلّے چَلیہے جنگل بَھونا، اِس گَل تِھیں ناں پکّے ھُو
سبَھے مطلب حاصل ہوندے بَاھُو ، جد پیر نظر اِک تکّے ھُو

مفہوم:

مرشد کامل اکمل کی راہبری اور راہنمائی کے بغیر معرفت الہی کے حصول کے لئے ہزاروں نوافل ادا کیے، سینکڑوں مرتبہ سجدہ میں سر رکھ کر التجا کی ، حج ادا کیے، چالیس چالیس روز چلہ کشی بھی کی اور پھر جنگلوں میں تلاشِ حق کے لیے بھی پھرتے رہے لیکن ناکام رہے اور معرفت الہی سے محروم رہے لیکن جب میں نے مرشد کامل کی غلامی اختیار کی اور میرے مرشد کامل نے ایک نگاہ فیض مجھ پر ڈالی تو میں نے اپنی منزل حیات کو پالیا۔

الفاظ مفہوم
سَے سینکڑوں ۔ کئی سو
تھکّے تھک گئے
ددل دی دوڑ یعنی اللہ تعالیٰ کے قرب و وصال کی طرف باطنی سفر
مُکّے ختم ہو
چِلّے چلہ کشی
چَلیہے چالیس روزہ
بَھونا پھرنا۔ گھومنا
اس گَل تِھیں اس بات سے
پکے پختہ
سبھے سبھی
جد جب
تکّے دیکھے دیکھنے کے بعد
Spread the love