Rate this post
شریعت دے دروازے اُچے، راه فقر دا موری ھُو
عالم فاضل لنگھن نہ دیندے، جو لنگھدا سو چوری ھُو
پَٹ پَٹ اِٹاں وَٹّے مارن، دَرد منداں دے کھوری ھُو
راز ماہی دا عاشق جانن باھُو، کی جانن لوک اتھوری ھُو
مفہوم:
شریعت کے دروازے تو بہت بڑے بڑے اور معروف ہیں اور عوام ( طالبان دنیا، طالبان عقبی ) کے لیے ہیں لیکن فقر کا راستہ ایک چھوٹے سے دریچہ کی مثل ہے جو صرف خواص ( طالبانِ مولیٰ ) کے لئے مخصوص ہے۔ عالم اور فاضل فقر کے راستہ پر لوگوں کو چلنے نہیں دیتے کیونکہ وہ خود اس راہ کے اسرار و رموز سے واقف نہیں ہوتے ۔ جس نے بھی راہ فقر اختیار کیا ہے اِن علمائے ظاہر سے چھپ کر ہی کیا ہے۔ یہ علمائے ظاہر جو خود راہِ فقر سے ناواقف ہیں وہ اس راہ کے مسافروں پر شرک والحاد کے فتوے اور طنز کے پتھر برساتے رہتے ہیں ۔ عاشق ہی حق تعالیٰ کے راز سے آشنا ہوتے ہیں اور یہ دنیا دار اور خرکار قسم کے لوگ اس راز اور سِرّ کو نہیں سمجھ سکتے ۔
الفاظ | مفہوم |
---|---|
دے | کے |
اُچّے | بلند ، اونچے |
موری | دریچہ، کھڑکی |
لنگھن | گزرنے |
جو لنگھدا | جو گزرتا ہے |
چوری | چھپ کر |
پَٹ پَٹ | اکھیڑ اکھیڑ کر ، نکال نکال کر |
اِٹّاں | اینٹیں |
وَٹّے | پتھر |
دَردمنداں | عاشق |
کھوری | بغض، کینہ، دشمنی رکھنے والا |
کی | کیا |
جانن | جانتے ہیں۔ |
اتھوری | گدھے اور خچروں کو ہانکنے والا، مراد جاہل |