سن فریاد پیراں دیا پیرا میں آکھ سنانواں کینوں ھُو — Sunn fariaad piraan diaa piraa, main aakh sunaavaan kainu Hoo

Rate this post
سن فریاد پیراں دیا پیرا میں آکھ سنانواں کینوں ھُو
تیرے جیہا مینوں ہور نہ کوئی، میں جیہیاں لکھ تینوں ھُو
پھول نہ کاغذ بدیاں والے، در توں دھک نہ مینوں ھُو
میں وچ ایڈ گناہ نہ ہوندے باھُو ، توں بخشیندوں کینوں ھُو

مفہوم:

یا پیران پیر سیدنا غوث الاعظم اللہ میری التجا ذرا غور سے سنیے! آپ بھی ان کے علاوہ اور کون ہے جس سے میں یہ عرض کروں۔ میرے جیسے تو لاکھوں آپ بھی ان کے در کے بھکاری ہیں لیکن آپ کی جیسا فیض رساں تو زمانے میں اور کوئی نہیں ہے۔ آپ دل سے التجا ہے کہ میرے گناہوں ، غلطیوں اور خطاؤں پر توجہ نہ کریں اور نہ ہی مجھے اپنے در سے دھتکاریں، میں آپ  کا در چھوڑ کر اور کہاں جاؤں گا۔ اگر میرے دامن میں اتنے گناہوں کا بوجھ نہ ہوتا تو آپ جیسا کریم اور حلیم کے بخشا اور کیونکر خطاؤں سے درگزر کرتا۔ یہ میرے گناہ ہی ہیں جن کی وجہ سے آپ اللہ کی صفت حلیم و کریم حرکت میں آئی ہے۔

الفاظ مفہوم
پیراں دیا پیرا سیدنا غوث الاعظم
آکھ کہہ
سنانواں سناؤں
کینوں کس کو
جیہا جیسا ، مانند
مینوں مجھے
ہور دیگر ، دوسرا
میں جیہاں میرے جیسے
پَھول کھول
دَر دروازہ ، آستانہ
دهک نکال ، دھکیل
ایڈ اتنے
ہوندے ہوتے
توں تو
بخشیندوں بخشش کرواتا ، بخشواتا
Spread the love