Rate this post
تسبی دا تو کسبی ہویوں، ماریں دَم وَلیاں ھُو
Tasbee da tu kasbee hoyon, maareen dam waleeaan Hoo
تسبی دا تو کسبی ہویوں، ماریں دَم وَلیاں ھُو
من دا منکا اک نہ پھیریں، گَل پائیں پنج وِیہاں ھُو
دَین لگیاں گل گھوٹو آوِے، لین لگیاں جھٹ شِیہاں ھُو
پتھر چِت جنہاندے باھوؒ، اُوتھے زایا وَسنا مینہاں ھُو
مفہوم:
تو ورد و وظائف میں بڑا ماہر ہو گیا ہے اور اپنے آپ کو ولی سمجھنے لگا ہے۔ گلے میں تُو نے سو (100) دانوں والی تسبیح لٹکا رکھی ہے لیکن اِن وردو وظائف کا تیرے دِل پر تو کوئی اثر ظاہر نہیں ہوا۔ وہاں تو ابھی تک شیطان، نفس اور دنیا کا بسیرا ہے۔ خدا کی راہ میں مال خرچ کرتے وقت تو کہیں نظر نہیں آتا مگر جہاں کہیں مال و زر نظر آتا ہے اُسے حاصل کرنے کے لئے بڑی پھرتی اور چستی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ جن لوگوں کے دِل ایسی منافقت اور ہوسِ دنیا سے پتھر ہو چکے ہوں وہاں تجلیاتِ الٰہی کا نزول نہیں ہوتا۔
لغت:
الفاظ | مفہوم |
---|---|
تسبی | تسبیح |
کسبی | ماہر |
ہویوں | ہوا |
وَلیاں | ولیوں کی طرح |
من | روح، باطن |
منکا | دانہ |
پھیریں | باطنی تبدیلی |
پنج وِیہاں | ایک سو کی تسبیح (5x20) |
دَین لگیاں | دیتے ہوئے |
گھوٹو | دل تنگ ہو جائے |
لین لگیاں | لیتے ہوئے |
شِیہاں | شیر کی طرح جھپٹ کر لینا |
چِت | دھیان |
زایا | ضائع |
وسنا | برسنا |
مینہاں | بارش |