Rate this post
ط طالب بن کے طالب ہوویں، اُسے نوں پیا گانویں ھُو
Toye Taalab ban ke taalab hoven, ose noon peaa gaanven Hoo
ط طالب بن کے طالب ہوویں، اُسے نوں پیا گانویں ھُو
سچا لڑ ہادی دا پھڑکے، اوہو تو ہو جانویں ھُو
کلمے دا تُوں ذِکر کماویں، کلمے نال نہانویں ھُو
اﷲ تینوں پاک کریسی باھوؒ، جے ذاتی اِسم کمانویں ھُو
مفہوم:
اے طالب! تو مرشد کامل کا صادق طالب بن جا اور ظاہر و باطن میں اس کی کامل اور مکمل اتباع کر حتیٰ کہ خود کو مرشد کی ذات میں فنا کر دے۔ کلمہ طیبہ کے ذکر سے نفی، اثبات اور حقیقت ِ محمدیہ کی کنہ اور حقیقت کو پا کر ہمیشہ کے لئے پاکیزہ ہو جا۔ جب تو اپنے آپ کو اسم اﷲ ذات میں فنا کر دے گا تو اﷲ تعالیٰ تجھ سے ہر قسم کی نجاست دور کر کے تجھے بھی پاک اور صاف کر دے گا۔
لغت:
الفاظ | مفہوم |
---|---|
ہوویں | ہو جانا |
اُسے نوں | اُسی کو |
پیاگانویں | گاتے رہنا |
لڑ | دامن |
پھڑکے | پکڑ کر |
اوہو | وہی |
ہوجانویں | ہوجانا |
کریسی | کرے گا |