زبانی کلمہ ہر کوئی پڑھدا، دل دا پڑھدا کوئی ھُو — Zabaanee kalma har koee parhdaa, dil da parhdaa koee Hoo

Rate this post
زبانی کلمہ ہر کوئی پڑھدا، دل دا پڑھدا کوئی ھُو
جتھے کلمہ دل دا پڑھیئے ، اُوتھے ملے زبان ناں ڈھوئی ھُو
دل را کلمہ عاشق پڑھدے، کی جانن یار گلوئی ھُو
ایہہ کلمہ مینوں پیر پڑھایا باھو، میں سدا سوہاگن ہوئی ھُو

مفہوم:

زبانی کلمہ تو ہر کوئی پڑھ لیتا ہے لیکن قلبی تصدیق کے ساتھ کلمہ تو کوئی کوئی پڑھتا ہے۔ جب عاشق کلمہ کی کنہ اور حقیقت کو اپنے اندر پا لیتے ہیں تو پھر زبان ہلانے کی ضرورت نہیں رہتی بس دیدار ہی رہ جاتا ہے۔ ایسا حقیقی کلمہ تو صرف عاشق ذات ہی پڑھتے ہیں۔ زبانی باتیں بنانے والے اس کلمہ کی حقیقت کو نہیں سمجھ سکتے۔ مجھے تصدیق قلب کے ساتھ کلمہ تو میرے مرشد کامل نے پڑھایا ہے اور میں دونوں جہانوں میں خوش بخت ہو گیا ہوں۔

الفاظ مفہوم
زبانی کلمہ اقرار بالسان زبان سے کلمہ
دل دا کلمہ تصدیق بالقلب سے کلمہ طیب پڑھنا
جتھے کہاں
اوتھے وہاں
دھوئی گنجائش۔ رسائی
کی جانن کچھ نہیں جانتے ، کیا جانیں
گلوئی گفتار کے غازی ، قیل وقال اور زبان سے کام چلانے والے
ایہہ یہ
میتوں مجھے
سدا ہمیشہ
سوہاگن سہاگ والی ، نیک بخت ، خوش نصیب
Spread the love