ضروری نفس کتے نوں، قیما قیم کچیوے ھُو — Zarooree nafs kutte noon, qeema qeem kacheeve Hoo

Rate this post
ضروری نفس کتے نوں، قیما قیم کچیوے ھُو
نال محبت ذِکر الله دا، دَم دَم پیا پڑھیوے ھُو
ذکر کنوں ربّ حاصل تھیندا ، ذاتوں ذات دِسیوے ھُو
دو ہیں جہان غلام تنہاندے باھُو ، جنہاں ذات لبھیوے ھُو

مفہوم:

راہ فقر میں ضروری ہے کہ عشق سے ہر سانس کے ساتھ دائمی ذکر اور تصور اسم اللہ ذات کیا جائے اور سگ صفت نفس کو ذرہ ذرہ ، ریزہ ریزہ کر کے فنا کیا جائے ۔ تصور اسم اللہ ذات کے بغیر نفس نہیں مرتا خواہ ظاہری عبادات کرتے کرتے پیٹھ کُبڑی ہو جائے ۔ ذکر اور تصور اسم الله ذات سے جب نفس مر جاتا ہے تو دیدار رب تعالیٰ حاصل ہوتا ہے اور جسے ذات حق تعالی مل جائے دونوں جہان اس کے غلام ہو جاتے ہیں

الفاظ مفہوم
نوں کو
قیما قیم ذرہ ذرہ، بوٹی بوٹی، باریک ٹکڑے
کچیوے کر دیا جائے
نال ساتھ
دَم دَم ہر سانس میں
ذکر ذکر اسم اللہ ذات
کنوں سے
رب حاصل تھیندا اللہ تعالیٰ کی ذات کی پہچان ہوتی ہے۔ دیدار الہی حاصل ہوتا ہے۔
دِسیوے نظر آتا ہے
ذات اللہ تعالیٰ
دو ہیں جہان دونوں جہان
تنہاندے اُن کے
جنہاں جن کو
بھیوے مل جائے
Spread the love