سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے تعلیماتِ فقر کو دنیا بھر میں طالبانِ مولیٰ تک پہنچانے کے لیے ملٹی میڈیا ڈیزائن اینڈ ڈویلپمنٹ کا شعبہ قائم کیا ہے۔ اس شعبہ کے تحت انگلش اور ارود میں مندرجہ ذیل ویب سائٹس موجود ہیں اور انگلش ویب سائٹس پر ٹرانسلیٹر کے ذریعے دنیا کی ہر زبان میں ترجمہ کی سہولت دی گئی ہے۔
ان ویب سائٹس پر موجود مشائخ سروری قادری کی تعلیماتِ فقر اور آن لائن (Online) دستیاب کتب و رسائل پڑھ کر دنیا بھر سے طالبانِ مولیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں اور آن لائن بیعت کے ذریعے آپ مدظلہ الاقدس سے بیعت ہو کر اسمِ اللہ ذات اور فقر کی نعمت سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔
اس شعبہ نے انگلش میں www.sultan-ul-ashiqeen.com اور اردومیں www.sultan-ul-ashiqeen.pk کے نام سے بھی ویب سائٹس خصوصی طور پر تیار کی ہیں جو آن لائن موجود ہیں ۔ان ویب سائٹس پر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے متعلق تفصیلات اور اُن کی تحریر کردہ کتب مہیا کی گئی ہیں تاکہ جو مریدین اور عقیدتمند آپ مدظلہ الاقدس کے متعلق جاننا چاہتے ہیں وہ ان ویب سائٹس کے ذریعے معلومات حاصل کر سکیں۔
ان ویب سائٹس پر تحریک سے منسلک تمام پروگرام حمد ونعت، کلامِ باھُوؒ ، کلام مشائخ سروری قادری ،کلامِ اقبال،منقبتیں ، سالانہ عرس مبارک اور سلطان العاشقین سلطان محمد نجیب الرحمن کے تبلیغی دوروں کی تمام ویڈیوز دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ سلطان الفقر ٹی وی ویب سائٹ پر تمام عارفانہ کلام جو ویڈیوز میں ہیں وہ آڈیوز میں بھی دستیاب ہیں اور میگزین، اہم مضامین، تصاویر اور کتب وغیرہ بھی اس ویب سائٹ سے آسانی سے مل جاتی ہیں ۔
اس کے علاوہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی بہت سی ویڈیو چینلز کام کر رہے ہیں: