Sultan-ul-faqr-magazine

ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کی اشاعت

Rate this post

ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کی اشاعت

ماہنامہ سلطان الفقر لاہور

دعوتِ فقر کو عوام الناس تک پہنچانے کے لیے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مد ظلہ الاقدس نے اگست2006ء میں ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کی اشاعت کا آغاز کیا۔ اس ماہنامہ کی اشاعت کا مقصد ظاہر پرستی، مسلک پرستی اور فرقہ پرستی کے اس دور میں علم ِ باطن کی تعلیم دینا اور لوگوں کو فقر اور اسمِ اللہ ذات کی حقیقت و اہمیت اور تعلیماتِ فقر سے آگاہ کرنا ہے تاکہ ان تعلیمات کے مطالعہ کے بعد وہ اسم ِ ِ اللہ ذات کا ذکر اور تصور حاصل کرنے کے لیے رجوع کریں اور اس کے ذریعے فرقہ پرستی اور ظاہر پرستی سے نجات پاکر حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ورثۂ فقر کی انمول نعمت تک رسائی حاصل کر سکیں۔ ’’ماہنامہ سلطان الفقر لاہور ‘‘اب تک کامیابی سے اپنی اشاعت جاری رکھے ہوئے ہے اور علم ِ فقر کی نعمت کو اس پرُ فتن دور میں عام کر رہا ہے۔

ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کو دنیا بھر میں آن لائن (Online) مہیا کرنے کے لیے تحریک دعوتِ فقر کی ویب سائٹ 

https://www.mahnama-sultan-ul-faqr-lahore.com  ٭

 موجود ہے۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے طالبانِ مولیٰ نہ صرف سلطان الفقر میگزین کو آن لائن پڑھ سکتے ہیں بلکہ مفت ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔ 

 
Spread the love