Faqr-ka-faroog-ka-leye-Rohani-Safar

فقر کی تعلیمات کے فروغ کے لیے سالانہ روحانی سفر

Rate this post

فقر کی تعلیمات کے فروغ کے لیے سالانہ روحانی سفر

فقر کی تعلیمات کے فروغ کے لیے  سالانہ روحانی سفر

اُٹھ کے اب بزمِ جہاں کا اور ہی انداز ہے
مشرق و مغرب میں تیرے دور کا آغاز ہے

سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ کا فرمان مبارک ہے:
سروری قادری فقیر کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ ایک جگہ بیٹھ جائے بلکہ سروری قادری فقیر کے لیے لازم ہے کہ چل پھر کر روئے زمین پر لوگوں کو اسمِ اللہ ذات عطا کرے اور لوگوں کو معرفتِ الٰہیہ کی دعوت دے۔ (سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علیؒ۔حیات و تعلیمات)

سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ بھی ہمیشہ سفر میں رہتے اور دور دراز علاقوں میں جاکر اسمِ اللہ ذات کا فیض عام فرماتے۔ سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ بھی اسی مقصد کی خاطر سال بھر سفر میں رہتے تھے اور انہی کی سنت و حکم کے مطابق سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس بھی فقر کو عوام الناس میں پھیلانے کے لیے ملک بھر کے تبلیغی دورے کرتے ہیں اور لوگوں میں اسمِ اللہ ذات کا فیض عام فرماتے ہیں۔ ان تبلیغی دوروں میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد آپ مدظلہ الاقدس سے بیعت اور بغیر بیعت کے ذکر وتصور اسمِ اللہ ذات حاصل کرتی ہیں، مریدین اور دیگر لوگ آپ کی صحبت و دیدار سے مستفید ہوتے ہیں۔

آپ مدظلہ الاقدس نے ان تبلیغی دوروں کا آغاز مسندِتلقین و ارشاد سنبھالنے کے بعد2005ء میں کر دیا تھا۔ پہلے تبلیغی دورے کا دورانیہ 23 دسمبر 2005ء تا مارچ 2006ء تھا۔ ان دوروں میں روحِ اسلام ’فقر‘ کی دعوت و تبلیغ کی گئی اور بہت سے طالبوں کو بیعت اور بغیر بیعت کے ذکر وتصور اسمِ اللہ ذات عطا کیا گیا۔ 

2006ء میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے تبلیغی دوروں کا سلسلہ محدود کر دیا اور تصنیف و تالیف کی سرگرمیوں میں مصروف ہو گئے جو انتہائی تحقیق و توجہ طلب تھیں۔ آپ مدظلہ الاقدس نے لاہور کو تبلیغی سر گرمیوں کا مرکز بنایا، اس کے ساتھ ساتھ   مزارات مشائخ سروری قادری پر باقاعدگی سے حاضری دیتے رہے اور ان علاقوں کے قرب و جوار میں موجود مریدین کو شرفِ میزبانی بخشتے رہے۔

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے 2015ء سے دوبارہ تبلیغی دوروں کا آغاز کر دیا۔ آپ عموماً نومبر سے مارچ تک تبلیغی دورے فرماتے، جہاں جاتے وہاں میلاد پاک کی محفل سے لوگوں میں عشقِ مصطفیؐ کی شمع جلاتے اور لوگوں کو معرفتِ الٰہیہ کی دعوت دیتے۔ آپ مندرجہ ذیل علاقوں میں ہر سال تشریف لے جاتے اور گھر گھر جا کر لوگوں کو معرفت ِ الٰہی کی دعوت دیتے۔

ضلع بہاولپور

٭ بہاولپور شہر
٭ احمد پور شرقیہ
٭ دربارِ عالیہ سلطان التارکین حضرت سخی سلطان سیدّ محمد عبداللہ شاہ مدنی جیلانیؒ
٭ اوچشریف تحصیل احمدپور شرقیہ 

ضلع خانیوال

٭ میاں چنوں
٭ جہانیاں 

ضلع جھنگ

٭ دربارِ عالیہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ
٭ آستانہ عالیہ سلطان الاولیا حضرت سخی سلطان محمد عبدالعزیزؒ اور سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علیؒ۔موضع سلطان باھوُ۔ گڑھ مہاراجہ
٭ دربارِ عالیہ سلطان الصابرین حضرت سخی سلطان پیر محمد عبدالغفور شاہ ہاشمی قریشیؒ۔ رجبانہ۔ گڑھ مہاراجہ
٭ شورکوٹ شہر
٭ دربارِ عالیہ شہبازِ عارفاں حضرت سخی سلطان پیر سیدّ محمد بہادر علی شاہ کاظمی المشہدیؒ
٭ نہنگ محمد صادق تحصیل شور کوٹ ضلع جھنگ

ضلع فیصل آباد

٭ فیصل آباد شہر
٭ جڑانوالہ شہر
٭ بچیانہ منڈی تحصیل جڑانوالہ
٭ جیون شاہ تحصیل جڑانوالہ
٭ چک نمبر 378 گ ب حماندکے تحصیل جڑانوالہ
٭ چک نمبر459 گ ب بھولی دی جھوک تحصیل جڑانوالہ
٭ چک نمبر534 گ ب ککڑ والی تحصیل جڑانوالہ
٭ چک نمبر 560 گ ب اعواناں والہ تحصیل جڑانوالہ
٭ چک نمبر 561 گ ب ناروانوالہ تحصیل جڑانوالہ
٭ چک نمبر 561 گ ب مرضی پورہ تحصیل جڑانوالہ
٭ چک نمبر 564 گ ب پیرانوالہ تحصیل جڑانوالہ
٭ چک نمبر 566گ ب نامدار والہ تحصیل جڑانوالہ
٭ چک نمبر 569گ ب عبداللہ خان تحصیل جڑانوالہ
٭ چک نمبر 570 گ ب کندیاں والہ تحصیل جڑانوالہ
٭ چک 625 گ ب انور دے محل تحصیل جڑانوالہ
٭ چک نمبر 656/6 گ ب تحصیل جڑانوالہ
٭ چک نمبر7 / 656 گ ب تحصیل جڑانوالہ
٭ چک 657/8گ ب تحصیل جڑانوالہ

ضلع رحیم یار خان

٭ رحیم یار خان شہر
٭ خانپور شہر
٭ چک 22P تحصیل خانپور
٭ چک 121/1-P تحصیل خانپور
٭ چک 14-P تحصیل خانپور
٭ ہکڑہ بستی روڈ خانپور
٭ چک 38-P تحصیل خانپور
٭ 121/1-L تحصیل خانپور
٭ 123/1L  تحصیل خانپور
٭ بستی حاجی نور محمد ،احمد پور لمہ چک نمبر23 NP  تحصیل صادق آباد 

ضلع اوکاڑہ

٭ اوکاڑہ شہر
٭ مپالکے
٭ گبہ فاضل
٭ میگھا
٭ چک نمبر 2/1L تحصیل رینالہ خورد 

ضلع سیالکوٹ

٭ ڈسکہ شہر
٭ جنڈو ساہی تحصیل ڈسکہ
٭ مگھوکماں تحصیل ڈسکہ

دیگر شہر

٭ اسلام آباد
٭ راولپنڈی
٭ ملتان
٭ شیخوپورہ
٭ گوجرانوالہ
٭ کھاریاں
٭ منڈی بہاؤ الدین
٭ سرگودھاشہر
٭ شاہ پور صدر ضلع سرگودھا
٭ پتوکی ضلع قصور
٭ کالا گجراں جہلم
٭ بھروٹ تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات
٭ پاکپتن
٭ پیڑے والا ضلع ننکانہ صاحب
٭ مہر پور سیّد والہ ضلع ننکانہ صاحب
٭ ساہیوال
٭ ہارون آباد ضلع بہاولنگر
٭ چک 225/9R تحصیل فورٹ عباس ضلع بہاولنگر
٭ گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ
٭ احمدال تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک
٭ کھوڑ تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک
٭ پنوں عاقل ضلع سکھر
٭ گھوٹکی

تبلیغی دوروں کے دوران سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس جن خوش نصیب ساتھیوں کی رہائش گاہ کو رونق بخشتے ہیں انہوں نے اپنے حیران کن مشاہدات کا تذکرہ کیا ہے۔ ان سب کا مشاہدہ ہے کہ سلطان العاشقین کی آمد کی برکت سے ان کے گھر کے تمام مسائل رفع ہو جاتے ہیں۔ گھر سے بیماری، پریشانی، جھگڑے اور مالی مسائل ختم ہو جاتے ہیں اور رزق میں ناقابلِ یقین حد تک برکت پیدا ہو جاتی ہے جیسا کہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ فرماتے ہیں ’’ سروری قادری فقیر جس گھر میں جاتا ہے وہاں سے کچھ لیتا نہیں بلکہ عطا فرماتا ہے۔‘‘ آپ مدظلہ الاقدس جس خوش نصیب کے گھر میں قدم رنجہ فرماتے ہیں اس گھر کے تمام افراد کے دل میں عشقِ حقیقی اور عشقِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم موجزن ہو جاتا ہے اور راہِ فقر پر چلنے کی قوت و توفیق میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ آپ مدظلہ الاقدس کے بابرکت قدم پڑنے کے بعد ان مریدین کے گھر بھی بابرکت ہو جاتے ہیں اور مکینوں کو کئی دن تک اپنے گھر میں نور کی برسات ہوتی محسوس ہوتی ہے۔گھر کے جس کمرے میں آپ مدظلہ الاقدس تشریف رکھتے ہیں اس سے آپ مدظلہ الاقدس کے جانے کے بعد کئی دن تک خوشبو آتی رہتی ہے۔ گھر میں ایسا سکون اتر آتا ہے جیسے تمام مصائب و بلا سے چھٹکارا حاصل ہو گیا۔ آپ مدظلہ الاقدس کے ساتھ آنے والے ساتھیوں اور بیعت و ملاقات کے لیے حاضر ہونے والوں کے لیے تیار کیے جانے والے لنگر میں بھی برکت ہو جاتی ہے۔ یہ مشاہدہ کسی ایک میزبان کا نہیں بلکہ سب میزبانوں کے ہیں۔

 

 سفرِ زیارت دربار سلطان سید  محمدعبد اللہ شاہ مدنی جیلانیؒ 
(2011 تا 2016)

سلطان التارکین حضرت سخی سلطان سیّد محمد عبداللہ شاہ مدنی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کے سلسلہ سروری قادری کے امام اور شیخِ کامل ہیں آپ رحمتہ اللہ علیہ کا مزار مبارک احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور میں ہے۔ 
مارچ 2011 میں سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کو حکم فرمایا کہ سلطان التارکین حضرت سخی سلطان سیّد محمد عبداللہ شاہ مدنی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار مبارک کی تعمیر کی جائے اور لنگر جاری کیا جائے۔
اپنی اس ذمہ داری کو نبھانے کے لیے’’ ستمبر2011ء میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے پہلی بار حضرت سخی سلطان سیّد محمد عبد اللہ شاہ مدنی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے محل پاک کا دورہ فرمایا اور اس کی خستہ حالی دیکھ کر آپ مدظلہ الاقدس کو بہت دکھ ہوا۔ کیونکہ آپ کا مزار خستہ حال ایک کمرے پر مشتمل تھا اور اس کا ایک ہی خستہ حال مینار تھا باقی تینوں مینار گر چکے تھے۔ مئی2012ء میںآپ مدظلہ الاقدس نے سجادہ نشین شمس الحق کی اجازت سے سلطان التارکین حضرت سخی سلطان سیّد محمد عبد اللہ شاہ مدنی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے محل پاک کی تعمیر دوبارہ شروع کروائی ۔ انہوں نے اس کام کے لیے نور محمد مجاور دربار کو نگران مقرر فرمایا۔مزار مبارک پر سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کے مزار مبارک کی طرح چاروں طرف مینار تعمیر کیے گئے اور ان پر رنگ و روغن کا کام کیا گیا اور کاشی کاری والی ٹائلیں لگائی گئیں۔ میناروں کے درمیان میں چاروں طرف گمٹیاں تعمیر کی گئیں اور اُن پر بھی کاشی کاری اور رنگ و روغن کا کام کیا گیا۔ صحن میں بھی ٹائلیں لگائی گئیں۔ تربت مبارک پر سنگِ مرمر لگایا گیا۔ اس طرح مزار مبارک کی تعمیر دوبارہ سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کی طرز پر 30۔اگست 2012ء کو مکمل ہوئی۔
مزار پاک کی تعمیر مکمل ہو جانے کے بعد سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے2۔ستمبر2012ء کو احمد پور شرقیہ میں مزار مبارک سلطان التارکین حضرت سخی سلطان سیّد محمد عبد اللہ شاہ مدنی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ پر آپ رحمتہ اللہ علیہ کا شاندار عرس منعقد فرمایا ۔ اس عرس پاک میں حضرت سخی سلطان سیّد محمد عبد اللہ شاہ رحمتہ اللہ علیہ کی شان میں منقبتیں پڑھی گئیں اور ان کی حیات و تعلیمات اور اعلیٰ ترین روحانی مقام پر روشنی ڈالی گئی ۔ حاضرین کو آگاہ کیا گیا کہ سلطان التارکین حضرت سخی سلطان سیّد محمد عبد اللہ شاہ مدنی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کے روحانی وارث اور ان کے بعد سلسلہ سروری قادری کے مرشد کامل ہیں۔ عرس پاک کے اختتام پر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے حضرت سخی سلطان سیّد محمد عبد اللہ شاہ مدنی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی بارگاہ میں ان کے روحانی فیض کو دوبارہ جاری کرنے کی عرض پیش کی۔ حضرت سخی سلطان سیّد محمد عبد اللہ شاہ مدنی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ نے، جو سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تمام تر کاوشوں سے بہت راضی تھے، باطنی طور پر نہ صرف اپنے روحانی فیض کو دوبارہ جاری کرنے کی حامی بھر لی بلکہ یہ بھی فرمایا کہ چونکہ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مد ظلہ الاقدس نے ہی ان کے روحانی فیض کے احیا کے لیے تمام تر کوششیں فرمائی ہیں اس لیے یہ فیض صرف ان کی ہی جماعت کے لیے مخصوص ہے۔اسی عرس کے دوران فقر کا مرکز شہبازِ عارفاں حضرت سخی سلطان پیر سیّد محمد بہادر علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے دربار پاک سے بدل کرسلطان التارکین حضرت سخی سلطان سیّد محمد عبد اللہ شاہ مدنی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے دربا ر کی طرف منتقل کر دیا گیا۔ 
اس دور میں فقر کے مرکز کا تبدیل ہونا اس لیے بہت ضروری تھا کیونکہ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے دور میں نظام کو یکسر بدل دیا جانا تھا ۔گزشتہ ادوار میں فقر کی تبلیغ کا طریقہ بھی مختلف تھا اور مرشد کامل کا اپنے مریدوں کی تربیت کا طریقہ بھی مختلف تھا۔ اس دور میں فقر کو بڑے پیمانے پر پھیلانے کا فیصلہ ہو چکا تھا اور اسی کے لیے نیا نظام وضع کرنے کی ضرورت تھی۔ چونکہ نظام کی تبدیلی ہمیشہ مدینہ سے ہوتی ہے اور حضرت سخی سلطان سیّد محمد عبد اللہ شاہ مدنی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ مدینہ سے ہی بارگاہِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے مکمل باطنی تربیت لے کر پاکستان (اس وقت ہندوستان) تشریف لائے تھے اس لیے نظام میں تبدیلی کی یہ خصوصیت صرف آپ رحمتہ اللہ علیہ ہی کے پاس تھی۔ وہ وقت بھی آ چکا تھا جس میں سلسلہ سروری قادری سے جعلی اور جھوٹے مشائخ کا خاتمہ ہونا تھا اس لیے مرکز کا مشائخ سروری قادری میں سے اُس شخصیت کے پاس منتقل ہونا ضروری تھا جن سے سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی امانتِ فقر کا دوبارہ اجرا ہو ا تھا۔ لہٰذا بحکم آقائے فقر صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اب فقر کا مرکز سلطان التارکین حضرت سخی سلطان سیّد محمد عبد اللہ شاہ مدنی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کا مزار پاک بنا دیا گیا۔ 
2012ء کے بعد سے آپ مدظلہ الاقدس ہر سال حضرت سخی سلطان سیّد محمد عبد اللہ شاہ مدنی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کا عرس شاندار طریقے سے مناتے رہے ہیں۔لیکن 14-15 اکتوبر 2017 میں عرس کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے تھے کہ سجادہ نشین دربار شمس الحق نے عرس کے قریب اس کے خلاف حکمِ امتناعی (Stay Order) حاصل کر کے عرس کا انعقاد رکوا دیا اور دربار پر قبضہ کا الزام لگایا۔ عرس مبارک کی تاریخ گزرنے کے بعد 24. اکتوبر کو مقدمہ واپس لے لیا مقصد صرف عرس رکوانا تھا۔
سلطان التارکین سیّد محمد عبداللہ شاہ مدنی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ اور سلطان الصابرین حضرت سخی سلطان پیر محمد عبدالغفور شاہ رحمتہ اللہ علیہ نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کو حکم فرمایا کہ آپ خاموش رہیں ان سے اب ہم نمٹیں گے اور فرمایا فقر کا مرکز اب آپ مدظلہ الاقدس کی ذات خود ہے۔
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے ان روحانی سفراور تبلیغی دوروں کی ویڈیوذ دیکھنے کے لیے ان ویب سائٹس پر کلک کریں۔

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے روحانی سفراور تبلیغی دوروں کی ویڈیو دیکھنے کے لیے ویڈیو سوشل میڈیا   کے ان چینلز کو ملاحظہ فرمائیں:

یوٹیوب  YOUTUBEاس کے علاوہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی بہت سی ویڈیو چینلز کام کر رہے ہیں:

یوٹیوب Youtube

تحریک دعوتِ فقر۔ٹی وی
Tehreek Dawat e Faqr TV

https://www.youtube.com/user/sultanulfaqrofficial
2۔ سلطان باھو آفیشل ٹی وی
Sultan Bahoo Official TV
https://www.youtube.com/channel/UCgnjeqQRRJXUC8H_gLEZD1g
3۔ سلطان العاشقین ٹی وی.آفیشل 
Sultan ul Ashiqeen TV. Official
https://www.youtube.com/channel/UCrcYq6I4X4AObhpczWXWTYQ

ڈیلی موشن  Dailymotion

1۔تحریک دعوتِ فقر۔ٹی وی
Tehreek  Dawat  e  Faqr  TV

https://www.dailymotion.com/Sultanulfaqrofficial
2۔ سلطان باھو  ٹی وی | آفیشل ٹی وی
Sultan Bahoo TV | Official TV

https://www.dailymotion.com/sultanbahooofficialtv
3۔ سلطان العاشقین ٹی وی
Sultan ul Ashiqeen TV
https://www.dailymotion.com/sultanulashiqeenofficialtv

   فیس بک  ٹی وی چینلز (   Facebook TV  Channels)

1. سلطان باھو  ٹی وی   Sultan Bahoo tv
https://www.facebook.com/SultanBahoo.tv
2. سلطان العاشقین ٹی وی   Sultan -ul -Ashiqeen .tv
https://www.facebook.com/SultanulAshiqeen.tv
3. سلطان الفقر ٹی وی  Sultan-ul-Faqr.tv
https://www.facebook.com/SultanulFaqrTV

 انسٹا گرام آئی جی  ٹی وی چینلز (   Instagram IG TV  Channels)

1. سلطان باھو  ٹی وی     sultanbahootv
https://www.instagram.com/sultanbahootv
2. سلطان العاشقین ٹی وی   sultanulashiqeentv
https://www.instagram.com/sultanulashiqeentv
3. تحریک دعوتِ فقر ٹی وی   tehreekdawatefaqrtv
https://www.instagram.com/tehreekdawatefaqrtv

 

   ٹوئیٹر  ٹی وی چینلز (   Twitter TV  Channels)

1. سلطان باھو  ٹی وی   Sultan Bahoo tv
https://twitter.com/BahooTv
2. سلطان العاشقین ٹی وی   Sultan ul Ashiqeen tv
https://twitter.com/AshiqeenTv
3. تحریک دعوتِ فقر ٹی وی  Tehreek  Dawat-e-Faqr tv
https://twitter.com/FaqrTv

ٹک ٹاک ۔  TikTok   

1.سلطان العاشقین ٹی وی   sultanulashiqeentv
https://www.tiktok.com/@sultanulashiqeentv

لائکی ۔  Likee   

1.سلطان العاشقین   SultanulAshiqeen
https://likee.com/@384794811/?c=wn&b=384794811&l=en&t=0

سنیک  ویڈیو۔  Snack Video

1.سلطان العاشقین ٹی وی   sultan-ul-ashiqeentv

Sultan ul Ashiqeen Tv’s Snack Video Page

(SOUNDCLOUD  (Audio Channel

Sultan ul Faqr
https://soundcloud.com/sultan-ul-faqr

    فلکر  ( Flickr)

تحریک دعوت فقر   Tehreek Dawat e Faqr

https://www.flickr.com/photos/sultanulfaqrofficial

Spread the love